72واں یوم جمہوریہ:جموں وکشمیر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات

0
0

سیکورٹی ایجنسیاں سریع الحرکت ،جگہ جگہ گاڑیوں کی چیکنگ
جموں میں لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا اورسری نگر میں مشیربصیرخان ترنگا لہرائیں اورسلامی لیں گے
لازوال ڈیسک

جموں/سری نگر؍؍72ویں یوم جمہوریہ کے پیش نظر پورے جموں وکشمیر میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں ۔ممکنہ جنگجوئیانہ کارروائیوںکودیکھتے ہوئے سری نگرسمیت پوری کشمیروادی میں پولیس ،فورسزاورفوج کاپہرہ ایک دن قبل ہی حساس مقامات وعلاقوں میں بٹھادیاگیا ہے۔سری نگرمیں واقع کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار میں ہونے والی یوم جمہوریہ تقریب کے پیش نظراس پورے علاقے میں سیکورٹی کے اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سیول لائنز سمیت پورے شہرکے اندراورشہر میں داخل ہونے والے راستوں پربھی پولیس وفورسزکے دستے تعینات کئے گئے ہیں ،۔اس دوران سوموار کے روز شہر اوراسکے مضافاتی علاقوں میں کئی مقامات پرپولیس وفورسزدستوں کوگاڑیوں کوروک کر انکی تلاشی لیتے اورمسافروں کے شناختی کارڈچیک کرتے دیکھاگیا۔اُدھر جموں کے مولانا آزاداسٹیڈیم میں ہونے والی سب سے بڑی تقریب کے پیش نظروہاں بھی تمام سلامتی ایجنسیوںکوہائی الرٹ کردیاگیاہے ۔سرمائی راجدھانی جموں اورگرمائی راجدھانی سری نگرمیںحساس مقامات پرلوگوں کی نقل وحمل پرخفیہ کیمروں سے کڑی نظررکھی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹی حکام پیر کے روز کہا کہ اگرچہ سرچ آپریشن معمول کا معاملہ ہے، تاہم یوم جمہوریہ کے پیش نظر ہم نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے، تاکہ کسی طرح کی عسکری سرگرمیاں رونما نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے حفاظتی اقدامات کو مضبوط کیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس، بی ایس ایف اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جہاں پر عسکری سرگرمیاں رونما ہوتی تھیں۔پولیس نے افسر نے بتایا کہ یوم جمہوریہ جموں کے علاقوں میں مزید چوکیاں اور ناکے لگائے گئے ہیں، تاکہ یوم جمہوریہ کی تقاریب پْرامن طریقے سے منعقد ہوں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اور بی ایس ایف کے ذریعہ غیر محفوظ علاقوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران خصوصی تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔پولیس افسر نے کہا کہ سرحد سے اگرچہ ڈرون کا استعمال ایک نیا چیلنج ہے۔ لیکن ہم اس طرح کی کوششوں کو بھی ناکام بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دنوں میں ڈرونز بھیجے گئے تھے،تاہم ان کی کوششوں کو ناکام بنایا۔معلوم ہواکہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا جموں کے مولاناآزاداسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر منعقدہونے والی تقریب میں قومی جھنڈاترنگالہرائیں گے اورپریڈ پرسلامی بھی لیں گے جبکہ کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وارسری نگرمیں ایل جی کے مشیر بصیراحمدخان یوم جمہوریہ کے موقعہ پر منعقدہونے والی تقریب میں قومی جھنڈاترنگالہرائیں گے اورپریڈ پرسلامی بھی لیں گے۔جموں اورسری نگرمیں منعقد ہونے والی یہ دونوں بڑی تقاریب منگل کوصبح کے وقت منعقد ہونگی اوراس میں پولیس وسیول انتظامیہ کے اعلیٰ ذمہ داروں کیساتھ ساتھ فوج ودیگرایجنسیوں کے حکام اورعام شہری بھی بڑی تعدادمیں شریک ہونگے ۔اس دوران سیکورٹی حکام نے بتایاکہ جنگجوئوں کی جانب سے یوم جمہوریہ تقاریب میں خلل ڈالنے کی کوششوں اورمنصوبوںکوناکام بنانے کیلئے تمام ضروری سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ،اوراس سلسلے میں سبھی سلامتی ایجنسیوں کومتحرک کردیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تیکنیکی نظرگزر کیساتھ ساتھ انسانی وسائل کوبھی بروئے کارلایاگیاہے ۔سری نگرشہر میں سوموار کے روز جگہ جگہ گاڑیوں اورمسافروں کی چیکنگ کیساتھ ساتھ جموں شہر میں قائم ہوٹلوں میں ٹھہرے افراد سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی جبکہ سری نگرجموں شاہراہ پرسیکورٹی بڑھادی گئی ۔ادھر سری نگرکوشمالی ،جنوبی اوروسطی کشمیر سے ملانے والی شاہراہوں پر اضافی سیکورٹی دستے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ پارمپورہ ،اتھواجن اوربائی پاس روڑ پر گاڑیوں کی چیکنگ اورمسافروں کی جامہ تلاشی بھی عمل میں لائی گئی ۔پولیس حکام نے بتایاکہ سوموار کے روز سری نگرکی جانب آنے والی شاہراہوں اورسڑکوں پرپولیس وفورسزکے اضافی دستے اس وجہ سے تعینات کئے گئے اورکئی مقامات پر گاڑیوںکی تلاشی لی گئی تاکہ جنگجوئوںکی جانب سے شہر میں داخل ہوکریہاں امن وامان میں بگاڑ پیداکرنے کی کسی بھی کوشش کوناکام بنایاجائے ۔انہوںنے کہاکہ جنگجوئوںکوکوئی ایسا موقعہ نہیں دیاجائیگاکہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں خلل ڈال سکیں ۔پولیس حکام نے بتایاکہ جنگجوئیانہ حملے کااندیشہ رہتاہے ،اسلئے ہم کوئی خطرہ مول نہیں سکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا