جموں وکشمیر ہندوستان کا حصہ تھا،ہے اور رہے گا

0
0

جموں وکشمیر ریاست کا درجہ بحال کیا جائے : سونیل دمپل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ اور مشن سٹیٹ ہوڈ کے صدرسونیل دمپل نے یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعظم نرندر مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر ریاست کا درجہ بحال کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ بھاجپا کی غلط پالیسیوں کی وجہ یس مشن سٹیٹ ہوڈ جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقاریب میں شرکت نہیں کریگا جب تک کہ ڈوگرہ ریاست کا درجہ بحال نہیں کیا جاتا ۔انہوںنے کہاکہ میرے اس فیصلے سے مجھے چیلنج کیا جا رہا ہے کہ میں حب الوطن نہیں ہوں ۔انہوںنے کہاکہ ریاست کا درجہ ختم کر کے مرکزی زیر اہتمام حصہ بنایا گیا جو قبول نہیں ہے اور یہاں کی سیاسی تباہی کی ذمہ دار مرکزی حکومت اور ایل جی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر ہندوستان کا حصہ تھا،ہے اور رہے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا