نوین چودھر ی پی نے ایم ایف ایم ای سکیم ، اے آئی ڈی ایف کے تحت قرضہ جات کی واگزاری کا جائزہ لیا

0
0

جموں؍؍پرنسپل سیکرٹری باغبانی ، زرعی پیداوار اور بہبودی کساناں نوین کمار چودھری نے آج وزیر اعظم فارملائزیزیشن مائیکرو فوڈ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) سکیم اور زرعی بنیادی ترقیاتی فنڈ (اے آئی ڈی ایف) قرضہ جات کی واگزار ی کی میٹنگیں منعقد کیں۔میٹنگ میں بتایا یا کہ پی ایم ایف ایم ای کے تحت 17نئے اور 14منصوبوں کی باغبانی جموں نے نشاندہی کی ہے جبکہ صوبہ کشمیر میں ان منصوبوں کے لئے محکمہ باغبانی نے 19نئے اور 10 توسیع پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے ۔اس کے علاوہ محکمہ زراعت جموں نے 50 نئے اور 15 توسیع منصوبوں جبکہ صوبہ کشمیر5 اور 40 توسیع منصوبوں کی نشاند ہی کی گئی ہے۔باغبانی منصوبہ اور مارکیٹنگ جموںوکشمیر نے 59نئے منصوبوں اور57 موجودہ منصوبوں توسیع کی نشاندہی کی ہے۔نوین چودھری نے زور دے کر کہا کہ اگر اس سے ملحقہ اضلاع سے تعلق رکھنے والا کوئی کاروباری شخص بھی شناخت شدہ مصنوعات میں سے کسی کی پیداوار اور مارکیٹنگ کو فروغ دینے کے لئے دوسروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے تو ’ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ‘ کے دائرہ کار کو نرم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت اور باغبانی کے محکموں کے ناظمین کو بھی ہدایت دی کہ وہ یونین ٹریٹری کے دونوں خطوں کے لئے دو ماسٹر ٹرینروں کی تقرری عمل لائیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں ، ائیر مارکیٹنگ افسروں اور دیگر متعلقہ افسروں کے مابین اگلے تین دنوں کے اندر ضلع سطحی میٹنگوں کے انعقاد کی ہدایت دی۔انہوں نے مفصل پروجیکٹ رِپورٹوں کی فوری اَپ لوڈنگ کی بھی ہدایت دی اور محکمہ کے سربراہان کو سہ نفری کمیٹی تشکیل دے کر ہر پروجیکٹ رِپورٹ کی تفاصیل کی جانچ کرنے کے لئے کہا۔ پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ یہ سکیمیں فوڈ پروسسنگ اور اس سے متعلق سرگرمیوں کے لئے تشکیل دی گئی ہیںاور محکموں کو میڈیا کے ذریعے ان سکیموں کے متعلق جانکاری عام کر نے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے جموں خطے میں کولڈ سٹوریج اور ملک چلنگ پلانٹ قائم کرنے پر بھی زور دیا۔دریں اثنا نئے بنیادی ڈھانچہ اور موجودہ ڈھانچے کی مختلف محکموں اورسرکاری اداروں کے مابین منتقلی پر بھی دوران میٹنگ غور و خوض ہوا۔پرنسپل سیکرٹری نے جموں وکشمیر خطوں کے لئے قائم کئے جانے والے دو دو انکیو بیشن مراکز پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا جوکہ نئی قائم ہونے ولی صنعتی یونٹوں کے اِستفادہ کے لئے قائم کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایم ایف ایم ای سکیم کا مقصد چھوٹے پیمانے کی فوڈ پروسسنگ صنعتیں /مائیکرودیہی سطح پر افراد اپنی مدد آپ گروپوں ، کوپریٹیواور فارمرس پروڈیوسرس آرگنائزیشنز کی جانب سے سے قائم کی جائیں گی۔ پروگرام کے تحت35فیصد رعایت یا سرمایہ امداد فراہم کی جائے گی جس کی زیادہ سے زیادہ حد 10 لاکھ روپے ہوگی ، مستحقین کو فراہم کئے جائیں گے۔ وزارتِ فوڈ پروسسنگ انڈسٹریز حکومت ہند نے او ڈی او پی کے تحت جموں وکشمیر کے لئے پانچ برسوں کی مدت کے دوران 1537یونٹوں کے قیام کا ہدف مقرر کیا ہے۔بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے اے آئی ڈی ایف کے تحت قرضہ جات کی واگزاری سے متعلق بھی مفصل جائزہ لیا جو مرکزی حکومت نے کسانوں اور فارم پروسسنگ پر مبنی سرگرمیوں کے لئے قرضہ جات کی فراہمی کی قرض دینے میں سہولیت فراہم کرنے کے لئے منظوری دے دی جس سے دیہی علاقوں کے روزگار کے متعدد مواقع پیدا ہوں گے۔میٹنگ میں رجسٹرار جے اینڈ کے کوآپریٹیو سوسائٹی جموں، ڈائریکٹر زراعت جموں ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی اینڈ ایم ، جے اینڈ کے مشن ڈائریکٹر،جے کے ایچ پی ایم سی لمیٹڈ، ڈپٹی جنرل منیجر نبارڈ کے علاوہ چیف ایگریکلچر آفیسرس ، چیف ہارٹیکلچر آفیسرس اور مختلف سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ان کے ہم منصبوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا