کوروناکیخلاف جنگ :ویکسین کاسلسلہ مینڈھر پہنچا

0
0

پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکروں کو کرونا ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے
احسان انقلابی

مینڈھر//ملک بھر میں کرونا ویکسین لگوائی جاری ہے وہیں آج سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں بھیپیر کے روز کرونا وائرس ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔سب ڈویژن مینڈھر کے سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکروں کو کرونا ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے ۔بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان کی موجودگی میں کرونا وائرس ویکسین کے ٹیکوں کاآغاز کیا گیا۔جس میں سب سے پہلے بی ایم او مینڈھر نے خود پہلا ٹیکہ لگوایا ۔س دوران ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساحل جنڈیال محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے 60ملازمین کو پہلے روز ٹیکے لگائے گئے اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھر نے بولتے ہوئے کہا کہ آج محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے کئی ملازمین کو پہلا ٹیکہ لگا یا گیا انکا کہنا تھا کہ اگلے کچھ دنوں میں جن لوگوں نے آج ٹیکہ لگوائے انکو دوبارہ ٹیکہ لگائے جائیں گے ۔تاکہ کرونا وائرس جیسی جان لیوا وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ وہیں اس موقعہ پر بی ایم او مینڈھر ڈاکرپرویز خان نے لوگوں سے اپیل کی کہ آج محکمہ صحت کے ملازمین سے ویکسین کا آغاز ہوا جبکہ پولیس کے جوانوں کو بھی آنے والے دنوں میں مرحلہ وار ٹیکے لگائے جائیں گے جس کے بعد عام لوگ بھی ویکسین کروانے کیلئے تیار رہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا