نئی دہلی //مقامی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور کارگل کو عالمی معیار کے ایڈوینچر اسپورٹس کے مرکز کے طورپر قائم کرنے کے لئے جموں و کشمیر کے کارگل میں آج قومی یوم سیاحت منایا گیا۔
وزارت سیاحت نے آج بتایا کہ کارگل میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماونٹینئرنگ(آئی آئی ایس ایم) کی ایک برانچ قائم کی جائے گی۔
اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں مرکزی وزیرثقافت و سیاحت(آزادانہ چارج)پرہلاد سنگھ پٹیل مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجودتھے۔