ملک میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 14000 سے نیچے

0
0

نئی دہلی //ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نمایاں کمی آئی ہے اور اس مدت کے دوران یومیہ کیسز 14 ہزار سے بھی کم رہی ہے ، جبکہ اسی عرصے میں موذی وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد نسبتاً زیادہ رہی ۔
دریں اثناملک میں اب تک 16 لاکھ 15 ہزار 504 افراد کی کوڈ 19 ویکسین کی ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 13،203 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے یہ تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 67 ہزارہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 13،298 مریض صحت مند ہوئے ، جس کے بعد اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 30 ہزار 84 ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز 226 سے گھٹ کر1،84،182 رہ گئے ۔ گزشتہ14 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 131 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 470 ہوگئی۔
ملک میں شفایابی کی شرح96.83 فیصد، فعال کیسز کی شرح 1.73 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا