اب تو4Gدو!

0
0

جموں وکشمیرمیں اگست2019کے بعد سے انٹرنیٹ کی تاریکی ختم ہونے کانام نہیں لے رہی ہے جس نے آنے والے کل کو بھی تاریکی میں جھونک دیاہے کیونکہ نوجوان نسل خاص طور پرطلبہ برادری تیز رفتار انٹرنیٹ کی عدم موجودگی میں کئی مواقع گنوارہے ہیں،ان سے سنہرے کل میں داخل ہونے کے خوشگوار لمحات چھوٹ رہے ہیں،پہلے جموں وکشمیرمیں آئی تبدیلی نے ایک سناٹاچھائے رکھا، بعد ازاں پوری دنیا کی طرح ملک میں کرونا وائرس کے چلتے لاک ڈائون اور بندشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،تعلیمی ادارے بند ہوگئے،ملک بھرمیں توانٹرنیٹ کی نعمت سے تعلیمی سفرایک نئے اندازمیں جاری وساری رہالیکن جموں وکشمیریہاں محرومی کاشکارہوگیا،جہاں تک تعلق شہری علاقوں کاہے،وہاں پھربھی صورتحال قدرے بہتررہی کیونکہ براڈبینڈنے طلباکو کسی حد تک بچایالیکن جموں وکشمیرایک پہاڑی اوردورافتادہ علاقوں پرمشتمل یوٹی ہے،جہاں کی جغرافیائی صورتحال ڈیجیٹل دورمیں داخل ہونے میں ابھی کئی دہائیاں لے گی، دوردراز علاقہ جات میں مواصلاتی خدمات میسر نہیں ہیں ،آج بھی سماجی کارکنان ، ڈی ڈی سی کونسلر حکام سے ملاقاتیں کرتے ہیں تووہ بجلی،پانی ،سڑک کیساتھ ساتھ موبائل ٹاور مانگتے ہیں، جس سے اندازہ لاگایاجاسکتاہے کہ جہاں موبائل نیٹورک ہی نہیں پہنچاوہاں انٹرنیٹ کیسے پہنچے گا، وہاں ڈیجیٹل انڈیاکب پہنچے گا،تاہم فورجی انٹرنیٹ خدمات کی مسلسل معطلی سے طلباء اپنے مستقبل کو لیکر پریشان ہیں کیونکہ بڑے شہروں میں آن لائین تعلیمی سہولیات مشکل نہیں ہیں لیکن جموں وکشمیر میں آن لائین تعلیمی نظام متاثر ہے کیونکہ ٹو جی انٹرنیٹ خدمات کی رفتار سے ہر ذی شعور واقف ہے ۔وہیں محکمہ تعلیم کی جانب سے آن لائین کلاسز کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا تھا لیکن جموں و کشمیر میں ٹو جی انٹرنیٹ خدمات کی وجہ سے یہ سلسلہ بھی کافی متاثر ہو ا،ہر جگہ انٹرنیٹ خدمات کا نہ ہونا اور ٹو جی رفتار ایک بڑی دیوار بن کر اس سفر میںحائل ہیں ،ایک تعلیمی سال ختم ہونے کوہے، سالانہ امتحانات کی تیاریاں ہورہی ہیں لیکن آج بھی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کی حکومت کے پاس کوئی فوری تجویز نہیں ہے،جموں وکشمیرمیں پرامن انتخابات ہوسکتے ہیں، ہرطرح کی سرکاری سرگرمیاں جاری رہ سکتی ہیں لیکن کیاوجہ ہے کہ تیزرفتار انٹرنیٹ کی بحالی نہیں ہوسکتی، حکومت کو اب جموں وکشمیرکے مستقبل،ملک کے مستقبل کو سنوارنے اور اس تاریکی سے باہرنکالنے کیلئے بلاتاخیر4Gانٹرنیٹ خدمات بحال کرنی چاہئے کیونکہ اب چاہے چھوٹی کلاسزہوں یا بورڈ کلاسز ، بچوں کے سالانہ امتحانات آنے والے ہیں، سی بی ایس ای امتحانات بھی مئی میں ہورہے ہیں، اگرانٹرنیٹ خدمات بحال ہونگی توبچے تعلیمی سلسلے میں بھی ایک نئی رفتار لائیں گے،امتحانات کی اچھی تیاریاں کرپائیں گے۔ہر زباں پہ اب ایک ہی پکارہے اب تو4Gدو!

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا