ممبئی ، //بطور ڈانسر کیریئر کا آغاز کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت نے ٹی وی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی اپنی زبردست اداکاری سے سامعین کا دل جیت لیا سوشانت سنگھ راجپوت 21 جنوری 1986 کو بہار کے پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے۔
سوشانت نے ابتدائی تعلیم پٹنہ کے سینٹ کیرنس ہائی اسکول سے شروع کی۔
سوشانت نے دہلی کے کولاچی ہنسراج ماڈل اسکول سے اپنی مزید تعلیم مکمل کی۔
انہوں نے دہلی کالج آف انجینئرنگ سے مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔
سوشانت فلمی دنیا میں کیریئربنانا چاہتے تھے اور اپنے خوابوں کو سچ کرنے کے لئے ممبئی چلے آئے۔
سوشانت نے بیک اپ ڈانسر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
وہ فلم فیئر ایوارڈ شو میں متعدد بار ڈانس بھی کرتے رہے۔
اس شو کے دوران ہی بالاجی ٹیلی فلمس کی کاسٹنگ ٹیم نے انھیں سب سے پہلے دیکھا ، جس کے بعد ان کے کیریئر کا آغاز ‘کس دیس میں ہے میرا دل’ نامی ایک سیریل سے ہوا جس میں انہوں نے پریت جونیجا کا کردار ادا کیا۔
ذی ٹی وی شو ‘پویترا رشتہ’ سوشانت کے کیریئر کے لئے سنگ میل ثابت ہوا۔
اس کے بعد وہ ڈانس رئیلٹی شوز ذرا نچ کے دکھا 2 اور جھلک دکھلا جا 4 میں بھی نظر آئے۔