کشمیریوں کو ہیلنگ ٹچ کی ضرورت

0
0

میں چاہتا ہوں کہ کشمیر پْر امن اور خوشحال رہے: سکھویندر سنگھ
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍بالی ووڈ کے مشہور گلوکار سکھویندر سنگھ نے پیر کو کہا کہ کشمیر کے لوگ بہت اچھے ہیں اور اس جگہ کو پرامن رہنے کی ضرورت ہے۔ یہاںسکھویندرسنگھ نے ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ ایک میوزیکل پروگرام کے حاشیے پر نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بار بار کشمیر کا دورہ کرنا پسند کریں گے انہوں نے کہا کہ میں یہاں کے لوگوں کی خوشحالی کے دعا گو ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر زخم کا مرہم ہوتا ہے۔ لہذا کشمیریوں کے زخموں پر مرہم لگانے کی ضرورت ہے تاکہ یہ زخم ٹھیک ہوجائے۔ میں چاہتا ہوں کہ کشمیر پْر امن اور خوشحال رہے۔ ہر شخص کو اپنی زندگی میں خوش رہنے کا حق حاصل ہے۔کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ کشمیری بہت ہنر مند ہیں۔ سنگھ نے کشمیر کے لوگوں کی مہمان نوازی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ کشمیر میں امن و امان کا قیام بہت ضروری ہے۔خیال رہے کہ فوج کے ناردرن کمانڈ ٹیلنٹ ہنٹ کم میوزک کنسرٹ شو‘شوریہ کا اہتمام ایس کے آئی سی سی میں کیا گیا تھا۔ اسی تقریب میں شرکت کے لیے سکھویندر سنگھ فی الوقت کشمیر میں ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا