نئی دہلی //کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اروناچل پردیش میں چینی بستیاں آباد کرنے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین ہندوستان کے خلاف انتہائی حکمت عملی سے اقدامات کررہا ہے اور اگر اسے وقت پر جواب نہيں دیا گیا تو بعد میں اسے روکنا مشکل ہوگا۔
مسٹر راہل گاندھی نے منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پرمنعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین ایک سنگین خطرہ ہے اور حکومت ہند کو اس کی حکمت عملی سمجھ لینی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلے حکومت کو کورونا وائرس کے بارے میں متنبہ کیا تھا لیکن ان کی بات کو ہلکے میں لیا گیا اور اب وہ چین کے بارے میں متنبہ کر رہے ہیں اور اس بار اسے ہلکے میں نہیں لیا جانا چاہئے۔