وادی کشمیر کے سینئر صحافی غلام نبی شیدا انتقال کر گئے

0
0

سری نگر// وادی کشمیر کے سینئر صحافی اور اردو روزنامہ ’وادی کی آواز‘ کے مالک و مدیر غلام نبی شیدا طویل علالت کے بعد منگل کی علی الصبح انتقال کر گئے۔
وہ 70برس کے تھے۔

ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سینئر صحافی غلام نبی شیدا منگل کی علی الصبح سری نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ہی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا