ادبی مرکز کمراز کے سہ سالہ انتخابات منعقد،محمد امین بٹ صدر منتخب

0
0

ادبی مرکز کمراز کی اعلیٰ روایات کو ہرحال میں آگے بڑھایا جائے گا:محمد امین بٹ
جمیل انصاری

بارہمولہ؍؍ادبی مرکز کمراز کے سہ سالہ انتخابات ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۱ء کو مرکز کے صدر دفتر واقع کانسپورہ بارہمولہ میں عمل میں لائے گئے۔ انتخابات میں ادبی مرکز کمراز کی جملہ اکائیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیااور ان انتخابات کے لئے سابق کے اے یس آفیسر محمد رفیع ریٹرننگ آفیسر مقرر کئے گئے تھے۔ جبکہ ریاض احمد ملک ایس ڈی ایم اوڑی الیکشن اوبزرور، ضمیر انصاری کنوینر الیکشن کمیٹی، جی این شاکر اور امتیاز انہار الیکشن کمیٹی کے ممبر نامزد کئے گئے تھے۔الیکشن کمیٹی نے ووٹوں کی گنتی موقعے پر ہی انجام دی اور بعد میں باضابطہ طور انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا۔ ادبی مرکز کمراز کے صدر کے عہدے کے لئے محمد امین بٹ، عبدالاحد حاجنی، عبدالخالق شمس اور فاروق رفیع آبادی نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے تھے، جس میں محمد امین بٹ کو ووٹوں کی اکثریت سے صدر کے عہدے کے لئے کامیاب قرار دیا گیا۔نائبِ صدر اول کے لئے سید اختر منصور اور شبنم گلزار نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے تھے جس میں سید اختر منصور نے کامیابی حاصل کی۔ نائب صدر دوم کے لئے جاوید اقبال ماوری اور عابد اشرف نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے تھے جس میں جاوید اقبال ماوری کو کامیاب قرار دیا گیا۔ جنرل سیکریٹری عہدے کے لئے شبنم تلگامی اور جاوید مسرور نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے تھے جس میں شبنم تلگامی ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیاب قرار دئے گئے۔سیکریٹری عہدے کے لئے میر طارق اور فاروق شاہین نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے تھے، جس میں فاورق شاہین اور میر طارق کے درمیان کانٹے کی ٹکر رہی اور تین ووٹوں کی سبقت سے فاروق شاہین نے کامیابی درج کی۔ میڈیا سیکریٹری عہدے کے لئے جمیل انصاری اور عادل اسماعیل نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے تھے جس میں جمیل انصاری نے بھاری اکثریت سے کامیابی درج کی۔ خزانچی اور لائبریرین کے عہدوں کے لئے مجید مجازی اور ظہور ہائیگامی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔انتخابات کے نتائج ظاہر ہونے کے بعد نو منتخب صدر محمد امین بٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن پر اعتماد کا اظہار کرنے سے اُن کی ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں، کیونکہ ادبی مرکز کمراز کی اپنی ایک شاندار تاریخ رہی ہے اور ان اعلیٰ روایات کو ہرحال میں آگے بڑھایا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے جملہ اراکین سے دستِ تعاون کی درخواست کی۔ ادبی مرکز کمراز کے سرپرست ڈاکٹر عزیز حاجنی نے ادبیٖ مرکز کمراز کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے عہدے داروں کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ علمی اور ادبی حلقوں نے ادبی مرکز کمراز کے انتخابات میں محمد امین بٹ، سیداختر منصور، جاوید اقبال ماوری، شبنم تلگامی، فاروق شاہین، جمیل انصاری، مجید مجازی اور ظہور ہائیگامی کوادبی مرکز کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر اُن کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدے دار ادبی مرکز کمراز کو آگے لیجانے اور زبان و ادب کی خدمت میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا