ریاض ملک
منڈی؍؍تحصیل منڈی کے گاؤں فتح پور میں آج پونچھ کے نہرو یووا کیندر کی جانب سے سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد یہاں ہائر اسکنڈری اسکول فتح پور میں منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ہائیر اسکنڈری کے انچارج پرنسپل طارق محمودموجود تھے۔اس موقع پر اسکول کے اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔وہیں نیشنل یوتھ رضاء کارجبین اختر ، رخسانہ اختر ہاشمی یوتھ کے صدرسرفراز احمد بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مہیلا منڈل یوتھ کلب کیخواتین نے بھی پروگرام میں حصہ لیاجہاں نوجوانوں کو سکل ڈیولپمنٹ کی اسکیموں کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی