چودھری عبدالحمید گجر چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین منتخب

0
0

مولانا مظفر حسین رضوی نے پیش کی مبارک باد
ایم شفیع رضوی

جموں// دارالعلوم حسینیہ نظامیہ کے مہتمم مولانا مظفر حسین رضوی نے چوہدری عبدالحمید کو گجر چیریٹیبل ٹرسٹ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ مولانا موصوف نے کہا کہ چودھری عبدالحمید کسی تعرف کے محتاج نہیں ہیں۔انہوں نے قوم وملت کی بہت خدمت کی ہے اور کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جس جذبے کے ساتھ چودھری عبدالحمید اور چوہدری مسعود احمد نے اپنی قوم کو آگے لے جانے کا کام کیا ہے شاید ہی کسی نے کیا ہو۔اس موقع پردیگر علمائے کرام نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئیچوہدری عبدالحمید کو مبارک باد پیش کی جن میں مولانا محمد فاروق قادری امام و خطیب جامع مسجد شریف ریلوے اسٹیشن جموں ،مولانا نزاکت القادری امام جامع مسجد شریف چواہدی، مفتی شکیل احمد ثقافی امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شریف زبیرہ آباد جموں شامل ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا