’وادی چناب کا مغربی پہاڑی ادب اور زبانیں‘ کے عنوان سے آن لائن تقریب منعقد

0
0

مختلف تنظیموں، ادیبوں و قلمکاروں نے مغربی پہاڑی زبانوں کو پہاڑی درجہ دیکر مخصوص ایکٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک

ڈوڈہ ؍؍وادی چناب کی مختلف تنظیموں، ادیبوں و قلمکاروں نے مغربی پہاڑی زبانوں کو پہاڑی درجہ دے کر مخصوص ایکٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں بھلیسہ ثقافتی مرکز، پاڈر ایلیٹ و پوگلی بزم ادب کے اشتراک سے ’وادی چناب کا مغربی پہاڑی ادب اور زبانیں‘ کے عنوان سے ایک آن لائن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خطہ چناب کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت کی جانب سے چھٹے شیڈول و مرکزی عمل سے مغربی پہاڑی زبانوں کو خارج کرنے کے عمل کو تاریخی غلطی قرار دیا۔وہیں نامور سماجی کارکن عبدالمجید بیچو کی صدارت میں منعقد پروگرام میں شامل لوگوں نے اکیڈمی آف آرٹ و کلچر سے ان تمام زبانوں کے لئے علیحدہ سیکشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر بیچو نے کہا کہ وادی چناب کو ایک منفرد ثقافتی ورثہ حاصل ہے اور بھدرواہی، بھلیسی، پاڈری،سرازی،پوگلی،گوجری و کشمیری زبانیں بولی جاتی ہیں جو کہ مغربی پہاڑی زبانیں بھی کہلائی جاتی ہیں۔ مقررین نے ہندوستانی لسانی سروے کے تحت دیسی ادب و مقامی زبانوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس پروگرام کو صداقت ملک صدر بھلیسہ ثقافتی مرکز نے ترتیب دیا جبکہ فوزیہ مغل، ریاض مصعیب خان، ایم اے کٹوچ نہری صدیق نے حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا