تحصیل خواص کے علاقہ گنڈی میں بجلی کا نظام درہم برہم

0
0

لگ بھگ 150 گھر محکمہ بجلی کے انصاف کے منتظر
سید زاہد

بدھل// ضلع راجوری کی تحصیل خواص کے علاقہ گنڈی وارڈ نمبر ایک بجلی کا نظام درہم برہم ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔وہیں مقامی عوام کا کہنا ہے کہ لکڑی کے کنبوں پر تاریں لٹکا کر گزارا کر رہے ہیںاور محکمہ بجلی کی طرف سے لگاتار لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ لگ بھگ 150 گھر محکمہ بجلی کے انصاف کے منتظر ہیں کہ انہیں تاریں اور کھمبے فراہم کئے جائیں گے ۔وہیںگنڈی کی عوام نے ضلع انتظامیہ سے گوہار لگاتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے بیدار کیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا