گورنمنٹ ہائیر اسکینڈری اسکول موہری گورسائی میں بیداری کیمپ منعقد

0
0

محکمہ آیوش کی جانب سے مقامی عوام میں ادویات بھی تقسیم کی گئیں
احسان انقلابی
مینڈھر // گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول موہری گورسائی میں آیوش محکمہ کے تحت ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر ذاکر حسین ، ڈاکٹر غلام حیدر اور ڈاکٹر تصویر فاطمہ نے دیگر اسٹاف کے ہمراہ اسکول کے بچوں اور مقامی عوام کو کووڈ 19 سے محفوظ رہنے اور قوت مدافعت کو بڑھانے کے متعلق نہایت اہم جانکاری دی۔اس موقع پر مقامی لوگوں کو ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔واضح رہے اس کیمپ کا انعقاد سید ناطق حسین جعفری پرنسپل ہائر ااسکنڈری اسکول موہری گورسائی کی درخواست پرکیا گیا۔وہیں طبی عملہ نے نہایت ہی عمدہ طریقے سے موجودہ حالات میں بیماریوںسے محفوظ رہنے کے لئے ہدایات دیں۔اس موقع پر کیمپ میں تقریباً تین سو افراد جن میں اسکول کے بچے، اسٹاف اور گائوں کے لوگ شامل ہیں نے شرکت کی۔وہیں اسکول پرنسپل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طبی عملہ اور محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا