ماڈل ہائیراسکنڈری اسکول ساوجیاں نے فٹ انڈیا ہفتہ کے سلسلے میں کھیل مقابلوں کا انعقاد ہوا

0
0

زائد از نصابی سرگرمیاں اسکول میں سیکھنے والوں کی مجموعی شخصیت کی ترقی کے لئے جاری رکھی جائیں گی:انور خان
ریاض ملک
منڈی؍؍ وزارت کھیل حکومت ہند نے ہندوستان بھر میں ایک پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے مختلف تعلیمی ادارے کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ بہتر طور پر کام کرنے کے لئے جسموں اور دماغوں کو چست و چوکس رکھا جا سکے۔ اسی سلسلے میں ضلع پونچھ کے دور دراز علاقہ ساوجیاں میں ماڈل ہائیراسکنڈری اسکول ساوجیاں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے زیراہتمام کھو کھو اور رسہ کشی کے مقابلہ جات ہوئے۔ اسی سلسلے میں شرکاء کو شرکت کے ای سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ۔ واضح رہے یہ پروگرام پرنسپل ماڈل ہائیراسکنڈری اسکول ساوجیاں انور خان کی نگرانی میں منعقد کیا گیا تھا اور اس کا اہتمام نوڈل آفیسر فٹ انڈیا پرویز خان ،فیزیکل ایجوکیشن لیکچرر نے کیا تھا۔ مقامی لوگوں نے اس کوشش کی سراہنا کی اور انہوں نے اس علاقے میں سخت موسمی صورتحال اور برف باری کے باوجود اس ایونٹ میں شریک طلبا کی بھی تعریف کی۔ وہیںپرنسپل موصوف نے طلبا کو یقین دلایا کہ زائد از نصابی سرگرمیاں اسکول میں سیکھنے والوں کی مجموعی شخصیت کی ترقی کے لئے جاری رکھی جائیں گی۔ اس پروگرام میں مختار احمد ، مشتاق بھٹ ، بلبیر سنگھ اور سفید ملک شریک ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا