کشتواڑ میں 32 ویں روڈ سیفٹی ماہ کے تحت تقریب منعقد

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے موٹر ریلی کو جھنڈی دکھا کر کیا روانہ
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍ملک بھر میں بتیسویں قومی روڈ سیفٹی ماہ کی تقریبات جاری ہیں ۔اس سلسلے میں ضلع کشتواڑ میں بھی ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کشتواڑ ڈاکٹر ہرمیت سنگھ مہتا کے ہمراہ ڈی سی آفس کشتواڑ سے موٹر ریلی کو روانہ کر کے اس مہم کا آغاز کیا۔وہیں سڑک سْرکشا جیون رکشا کے نعرے کے ساتھ اس مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی کشتواڑ کے ممبران ، محکمہ ایم وی ڈی کے عہدیداران ، ڈرائیور اور ٹرانسپورٹ یونینوں کے ممبران بھی موجود تھے۔اس سلسلے میں گاڑیوں کی ریلی کا انعقاد کیا گیاجو ضلع ترقیاتی کمشنر دفتر کے احاطے سے شروع ہوئی اور اس ریلی کا مقصد کشتواڑ کی عوام کو ٹریفک قوانین کی بارے میں آگاہ کرنا تھا۔یہ ریلی ضلع ترقیاتی کمشنر دفتر کے احاطے سے شروع ہونے کے بعد وثر، کلید، بس اسٹینڈ،ہڑیال سے گزرتے ہوئے پورے قصبہ کشتواڑ کی عوام کو ٹریفک قوانین کی جانکاری دیتے ہوئے ڈاک بنگلو کشتواڑ پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے شرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ لوگوں میں بہترین ڈرائیونگ ، روڈ سیفٹی کے بارے میں بیداری پھیلائیں اور گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے نقصانات کے بارے میں عوام کو بیدار کریں۔ انہوں نے ڈرائیوروں سے بھی اپیل کی کہ وہ صرف اپنے مفاد کے لئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔انہوں نے محکمہ موٹر وہیکل کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس طرح کے عوامی بیداری پروگراموں کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کا مطالبہ کیا اور عام لوگوں سے سڑکوں کی حفاظت کے لیے ان کے تعاون کی اپیل بھی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا