راشن کارڈوں میں درستگی :ٹی ایس او محمد وسیم کی قیادت میںلاٹی میں کیمپ کا انعقاد

0
0

صبح دس سے رات دس تک ہمارا کیمپ چلتا ہے،عوامی خدمات ہماری ذمہ داری:محمد وسیم
نرندر سنگھ ٹھاکر
ادھمپور؍؍اسسٹنٹ ڈائریٹر عارف لون کی ہدایات پر تحصیل سپلائی آفیسر رام نگر محمد وسیم کی قیادت میں مختلف علاقہ جات میں عوامی مسائل کاازالہ کرنے کے سلسلے میں کیمپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔جہاں عوام کے راشن کارڈوں میں درستگی کی جا رہی ہے ۔واضح رہے ٹی ایس او محمد وسیم کی قیادت میں لاٹی میں پانچ روز سے کیمپ لگایا گیا جہاں عوام کے راشن کارڈوں میں درستگی اور آدگار کارڈ سے لنک کا سلسلے جاری ہے ۔اس سلسلے میں ٹی ایس او محمد وسیم نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا کیمپ صبح دس بجے شروع ہوتا ہے اور رات کے دس بجے تک ہم عوامی کاموں میں مشغول رہتے ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ ہمارا مقصد عوام کی خدمات ان کی دہلیز پر کرنا ہے ۔موصوف نے کہاکہ ہم نے پانچ دن میں پانچ سو سے زائد راشن کارڈوں کی درستگیاں کی ہیں اور راشن کارڈوں سے وابستہ کا م انجام دئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ راشن کارڈوں میں غلطیوں کی وجہ سے لوگوں کو گولڈن کارڈ بنوانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اسی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اس کیمپ کا انعقاد کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ کیمپ عوام کے راشن کارڈوں کے معاملا ت کا ازالہ ہونے تک چلے گا ۔اسی ضمن میں مکھن منہاس سرپنچ سیرہ اور پردیپ رانا لاٹی بی کے علاوہ کئی دیگر سرپنچ بھی کیمپ میں شرکت رہے ہیں ۔وہیں مکھن منہاس سرپنچ پنچائت سیرہ نے لازوال کو بتایا کہ ٹی ایس او موصوف کی قیادت میں پانچ روز سے کیمپ جاری ہے جہاں عوام کے راشن کارڈوں کے مسائل کاازالہ ہو رہا ہے ۔عوامی حلقوں نے ٹی ایس او موصوف کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا