سونیل دمپل نے جی ایم سی جموں کا دورہ کیا ،ٹیکہ کاری مہم کیلئے پیش کی مبارک باد

0
0

جموں و کشمیر کی عوام کو مفت ویکسینیشن کیلئے حکومت سے کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ اور مشن سٹیٹ ہوڈ کے صدر سونیل دمپل نے یہاں جی ایم سی جموں کا دورہ کر کے طبی عملہ،سائنسدانوں اور افسران کو ٹیکہ کاری مہم کیلئے مبارک باد پیش کی ۔انہوںنے اس سلسلے میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جی ایم سی کا دورہ کر کے تیاریوں کا جائزہ لیا ۔انہوںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو مبارک باد پیش کی اور کہاکہ ہمیں کرونا وارئرس پر فخر ہے جنہوںنے وبائی مرض کرونا وائرس کے چلتے نمایاں خدمات انجام دیں ۔انہوںنے اس موقع پر وزیر اعظم نرندر مودی اور ایل جی جموں وکشمیر منوج سنہا سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کی عوام کو مفت ٹیکہ کاری کی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا