کورونا ویکسینیشن کی ابتدا ملک کی تاریخ کا اہم دن: نڈا

0
0

نئی دہلی ، // بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے کورونا ویکسینیشن مہم کے آغاز کو ملکی تاریخ کا ایک اہم دن قرار دیا ہے۔
مسٹر ندا نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا کہ "آج ملکی تاریخ کا ایک بہت اہم دن ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کورونا کی وبا سے لڑنے کے لئے شروع کی ہے۔ مسٹر مودی ملک کی قیادت کر رہے ہیں اور سب کے لئے بہترین صحت کی خدمات کو یقینی بنارہے ہیں۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ "ہم اپنے ڈاکٹروں ، نرسوں اور ہیلتھ ورکروں کو کورونا دور میں بہترین کارکردگی پر سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ لوگ سب سے بڑی کورونا ویکسی نیشن مہم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ ویکسین ہمیں کورونا وائرس سے بچائے گی لیکن ہمیں اس کے ساتھ ماسک پہننے ، باقاعدگی سے وقفے وقفے سے ہاتھ دھونے اور سوشل ڈسٹنسنگ برقرار رکھنے کا خیال رکھنا ہوگا۔ ”
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندوستان میں کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا ہے۔ پہلے دن تین لاکھ افراد کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا