صحافی الطاف حسین جنجوعہ کوصدمہ، والد انتقال کرگئے

0
0
آبائی گاؤں لسانہ میں سپرد لحد،ادارہ ’لازوال ‘سمیت متعددصحافتی،سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار رنج والم

سرفرازقادری

سرنکوٹ/مینڈھر؍؍ایگزکیوٹیو  ایڈیٹر روزنامہ اْڑان الطاف حسین جنجوعہ کے والد ارشاد احمد خان گائوں لسانہ تحصیل سرنکوٹ میں رحلت فرماگئے ۔انکی نماز جنازہ انکے آبائی گائوں لسانہ سرنکوٹ میں اداکی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔انکی اس اچانک موت پر کئی سیاسی او سماجی لوگوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں انکے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔انکی اس اچانک موت پرادارہ لازوال کے ایگزکیوٹیو ایڈیٹر جان محمد اور ٹیم نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اور پسمندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ۔ اس سلسلے میں ادارہ کے ایگزکیوٹیو ایڈیٹر جان محمد کے ہمراہ ،سب ایڈیٹر سید بشارت الحسن، ویب ایڈیٹر سید اعجاز الحق بخاری، سینئر ڈیزائینرمحمد علی، ڈیزائنر محمد جعفر ،ویڈیو ایڈیٹر نرندر سنگھ ،عائشہ خان،ابراہیم خان،محمد اعظم و دیگران نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔سیاسی وسماجی لوگوں نے الطاف حسین جنجوعہ اور انکے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم محمد ارشاد کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرنے کے لئے دعاکی ہے ۔اس ضمن میں سابقہ وزیر رفیق حسین خان، سابقہ وزیر نثار احمد خان ،سابقہ ایم ایل سی ایڈووکیٹ رحم داد، سابقہ ایم ایل سی محمد رشید قریشی ،سابقہ ایم ایل سی مرتضی احمد خان ،سابقہ وائس چانسلر سائی ناتھ یونیورسٹی آگرہ ڈاکٹر شہزاد ملک، سینئر کانگریس لیڈر ایڈووکیٹ چوہدری ظفراللہ آزاد، پی ڈی پی سنیئر لیڈر ایڈووکیٹ معروف خان، کانگریس لیڈر و ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عمران ظفر،ڈی ڈی سی ممبر واجد بشیر خان ،بار ایسو سیشن کے صدر سردار جاوید اقبال ،سابقہ سی ایم او ڈاکٹر محمد یونس چوہدری، ماسٹر محمد سلیم خان ،سینئر پی ڈی پی لیڈر وسیم احمد خان ،سردار طلعت سرور خان، ایڈووکیٹ اکبر حسین خان ،ماسٹر محمد محمود خان ،سرپنچ شہبان خان ،حاجی محمد صادق خان ،محمد اعظم فانی، سید صادق حسین شاہ، سابقہ رینج آفیسر محمدشمیم خان، حاجی خورشید میر، محمد صادق چوہدری، الحاج ماسٹر محمد دین پسوال، سرپنچ ایسوسیشن کے صدر شوکت چوہدری ،ایڈووکیٹ نذیر چوہدری ،ایڈووکیٹ شمیم احمد خان ،ایڈووکیٹ شرافت اللہ خان، ایڈووکیٹ خالد حسین چوہان، غلام رسول ،ایڈووکیٹ اخلاق چوہان، ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن مینڈھر کے صحافتی برادری ممبران تعظیم کاظمی، ایم ایس نازکی، طارق خان انقلابی، محمد یقوب فانی، سرفراز قادری، احسان انقلابی ،اعجاز کوہلی ،سبھاش بالی ،ونود دتہ ،وکاس بسین، رونی چندن کے علاوہ کئی لوگوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا