نوین چودھری نے اے پی ای ڈی اے میٹنگ کی صدارت کی

0
0

جموں وکشمیر زرعی درآمدان کے فروغ دینے پر غور و خوض کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار اور بہبودی کسان نوین چودھری نے آج زرعی درآمدات کو فروغ دینے کے غور و خوض کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ شہری ہوا بازی ، سپیشل سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت ، ڈائریکٹر اے پی ای ڈی اے نئی دہلی ڈاکٹر ترن بجاج ،ناظمین باغبانی کشمیر / جموں ، ڈائریکٹر محکمہ زراعت و بہبودی کسان جموں ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی اینڈ ایم اور دیگر متعلقین نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر زراعت و بہبودی کسان کشمیر نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔جموں اور سری نگر ہوائی اڈوں میں ائیر کارگو کی صلاحیت پر غورو خوض کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے دونوں ہوائی اڈوں پر ائیر کارگو کی صلاحیت پرا ضافہ کرنے پر زور دیا تاکہ سازو سامان بذریعہ ہوائی جہاز مختلف گھریلو منازل کی طرف لے جانے کا عمل شروع کیا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ شروع کے لئے کار گو پروازیں سری نگر ہوائی اڈے سے ہفتے میں ایک بار یا جموں سے مہینے میں ایک بار دہلی ، ممبئی ، کولکتہ یا چنئی جیسے میٹروپولیٹن شہروں میں مقامی طور پر چلائی جاسکتی ہے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر اے پی ای ڈی اے نے ایجنسی کے کام کاج کے بارے میں ایک مفصل پرزنٹیشن پیش کی ۔زرعی درآمدات میں مختلف مواقع کا ذکر کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ نئے مارکیٹ موافق ماحول کے ساتھ اُبھر کر سامنے آرہے ہیں جس سے عالمی بازار کے ساتھ روابط قائم کرنے میں سہولیت ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ زرعی درآمدات پالیسی 2018 ایک مستحکم پالیسی ہے جس کے تحت درآمدت کو فروغ دینے کے لئے مکمل بنیادی ڈھانچہ اور لاجسٹکس موجود ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت کلسٹرس ایک ضلع ایک پیداوار مصنوعات کو ترقی ، ان کی قدر منزلت میں اضافہ کرنے اور حیاتیاتی درآمدات پرتوجہ مرکوز کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اخروٹ، زعفران،چاول،سیب،بادام اور دیگر تازہ میوہ جات اور سبزیوں کو بھی ایک منظم پیدا واری عمل کے تحت فروغ دیاجائے گا جس کے لئے تجارتی اور بازار میں مانگ کے تحت اقسام متعارف کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ فصلوں کی کٹائی سے قبل اور اس کے بعد کی سرگرمیاں بھی ایک منظم طریقہ کار کے تحت متعارف کی جائے گی۔ پرنسپل سیکرٹری نے اس موقعہ پر کہا کہ مستند حیاتیاتی مصنوعات کی درآمد کے لئے پیداواری صلاحیت کو فروغ دینا ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا