لفٹینٹ گورنر نے سوامی وویکا نند کو خراجِ عقیدت پیش کیا

0
0

لوگوں کو قومی یومِ نوجواں پر مبارکباد دی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے سوامی وویکا نند کو اُن کے جنم دن پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور لوگوں ، باخصوص نوجوانوں کو قومی نوجواں کے موقعہ پر مبارکباد پیش کی ۔قومی یومِ نوجواناں سوامی وویکا نند کے جنم دن کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔ اپنے پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ سوامی وویکا نند ایک سنت ، ایک عظیم مفکر ، سماجی اصلاحکار اور نوجوانوں کے رول ماڈل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی آفاقی تعلیمات اور عقل و شعور نوجوانوں کی بااختیاری کیلئے ایک متحرک قوت ہے جو نوجوانوں کو معاشرے کی فلاح کیلئے بے لوث خدمت کی ترغیب دیتی ہیں ۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اُن کی توانائیوں کو صحیح سمت دینے کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اصلاحی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر کی آبادی کا ایک بڑا حصہ 35 سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے جو کہ یو ٹی کیلئے ایک بڑا تحفہ ہے اور ایک مضبوط قوتِ ارادی اور عدم صمیم سے جموں کشمیر کے نوجوان اپنے مستقبل کو من چاہی صورت دے سکتے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا