نئی دہلی //فوج نے آج غلطی سے مشرقی لداخ کے چوشول مولڈو میں سرحد میں داخل ہونے والے ایک چینی فوجی کو چینی حکام کے حوالے کردیا ہے۔
اس فوجی کو جمعہ کو چوشول سیکٹر کے گورنگ ہل علاقے سے حراست میں لیا گیا تھا۔
فوج کے ایک عہدیدار نے آج بتایا کہ "ایک چینی فوجی جسے آٹھ تاریخ کو حراست میں لیا گیا تھا اسے آج صبح دس بجے چوشول مولڈو علاقے میں چینی حکام کے حوالے کردیا گیا۔