سری نگر، وادی کشمیر میں بھاری برف باری کے ایک ہفتے بعد بھی متعدد بالائی علاقے جہاں بجلی سے مسلسل محروم ہیں وہیں ان علاقوں کی رابطہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی برابر معطل ہے جس سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی ترسیلی لائنوں کو ٹھیک کرنے اور رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے اب محلہ سطح پر چندہ جمع کرکے مزدروں اور مشینوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو یہ دو بنیادی اور اہم ترین سہولیات میسر ہوں۔
ان کا الزام ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے ان دو بنیادوں چیزوں کی بحالی کے لئے کئے گئے اقدام موثر و کار گر نہیں ہیں۔