پونچھ کابنوت کیوں بن رہا ہے منشیات کا اڈہ

0
0

پونچھ پولیس کو خفیہ ٹیم تشکیل دینے کی ضرورت: صحافی توصیف
اعجاز الحق بخاری

پونچھ؍؍سٹی ہیڈ کوارٹر پونچھ سے 8 کلو میٹر کی دوری پر پونچھ (نقطہ نظر )ویو پوائنٹ جو گائوں بنوت میں واقع ہے اوراس مقام سے پورے پونچھ کا نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ وہیں کچھ دور سے سیاہ اور پونچھ مرکز کے لوگ بھی اس جگہ پر اپنے اہل عیال کے ساتھ گومنے کے لیے آتے ہیں۔ اس ضمن میں صحافی توصیف رضا کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک خوبصورت مقام ہی نہیں بالکہ یہاں منشیات فروش بھی اپنی کاروائیاں انجام دیتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کھلے عام منشیات کے عادیوں سے عام راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔توصیف نے کہا کہ ایک طرف ضلع پولیس پونچھ منشیات پر قابو پانے کیلئے اہم کاروائیاں انجام دے رہی ہے اور دوسری جانب منشیات مافیہ اپنے کاروبار میں سرگرم ہے ۔انہوںنے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پونچھ رمیش انگرال سے اپیلکرتے ہوئے کہا کہ منشیات مافیہ پر لگام کسنے کیلئے ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ ہمارا سماج اس سماجی لعنت سے پاک رہ سکے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا