سرفرازقادری
مینڈھر//سب ڈیژن مینڈھر کے بلاک بالاکوٹ کی پنچائت کلر موڑہ کی عوام نے پنچ و سرپنچ حضرات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام عائد کیا کہ متعلقہ سرپنچ و پنچ حضرات نے عوام کو کسی بھی گرام سبھا میں مدعو نہیں کیا اور جو بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اسے عوامی صلاح و مشورہ کے علاوہ ہی تشکیل دیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ متعلقہ پنچائتی نمائندگا ن نے عوام کو گرام سبھا میں نہیں بلایا اور ذاتی فیصلوں کے پیش نظر کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ اس موقع پر غلام قادر چوہدری، محفوظ چوہدری، عبدالحمید خان موجود تھے ۔