بجبہاڑہ اننت ناگ سے درجنوں سیاسی کارکنان اپنی پارٹی میں شامل

0
0

الطاف بخاری نے نئے ساتھیوں کا اپنی پارٹی میں خیر مقدم کیا
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے سرکردہ سیاسی کارکنان نے نیشنل کانفرنس کے سنیئر ورکر طارق شاہ ویری کی قیادت میں ہفتہ کو لال چوک سرینگر دفتر پر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ویری کے ہمراہ دیگر شامل ہونے والوں میں غلام حیدر شاہ، این سی بلاک صدر بجبہاڑہ، ایڈووکیٹ راجہ شوکت، پی ڈی پی سنیئرورکر، محمد یوسف ایتو، سنیئر این سی ورکر، غلام محمد گنائی سنیئر ورکر این سی، بجبہاڑہ سے سنیئر این سی ورکرارشد عبدللہ ڈار قابل ِ ذکر ہیں۔ ا س سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، صوبائی صدر محمد اشرف میر، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، صوبائی سیکریٹری جاوید مرچال، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر، ضلع صدر کپواڑہ راجہ منظور، کارڈی نیٹر جنوبی کشمیر شوکت غیور، یوتھ لیڈر عماد رفیع میر اور مشتاق زہومی شامل ہیں۔ نئے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر نے کہاکہ "ہم ایک طویل عرصے سے سیاسی تعطل دیکھ رہے ہیں اور وہ بھی ناکام سیاست کی وجہ سے لیکن اب ہم لوگوں میں ایک سیاسی بیداری دیکھ رہے ہیں اور یہ سب کچھ آج یہاں نظر آرہا ہے۔ میں اپنی جماعت کی طرف سے جموں و کشمیر کی جامع سماجی و معاشی اور سیاسی ترقی کے لئے پرعزم ہوں ‘‘۔بخاری نے نئے ساتھیوں سے گذارش کی کہ وہ لوگوں کی سماجی اقتصادی اور سیاسی با اختیاری کے لئے محنت ولگن کام کریں اور متعلقہ علاقوں میں لوگوں کے لئے دستیاب رہیں۔ نئے ممبران نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے اِس کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کی بات کی۔ اس موقع پر بولتے ہوئے طارق احمد شاہ یویری نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جموں وکشمیر کو اصولی سیاست کا ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا’’ مجھے اس وقت فخر محسوس ہورہا ہے کہ میں ایسے سیاسی پلیٹ فارم کا حصہ بن رہا ہوں جوکہ بلا امتیاز اور حویش پروری عوام کی خدمت کرنے کے بارے میں سوچتا ہے، میں اپنے پارٹی صدر اور دیگر جماعت کے معزز لیڈران کو یقین دلاتاہوں کہ میں اپنے علاقہ کی لوگوں کی فلاح وبہبودی اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کرؤں گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا