’ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ترقی یوٹی حکومت کی ترجیحات میں شامل‘

0
0

زرعی یونیورسٹی جموں کے اساتذہ فورم کا وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍زرعی یونیورسٹی جموں کے اساتذہ کا ایک وفدڈاکٹر پرمندر سنگھ کی قیادت میں آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقی ہوا۔لیفٹیننٹ گورنر کو ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے مانگوں اور مسائل کی ایک یاد داشت پیش کی جن میں فیکلٹی اور عملے کو خالی اسامیوںکو پُر کرنے کی توسیع دینے ، سکاسٹ جموں کو سینٹرل ایگریکلچر ل یونیورسٹی کا درجہ دینے ، یوجی سی کے قواعد و ضوابط 2018 پر مکمل طور تمام یونیورسٹیوں کو لاگو کرنے تاکہ وہ تدریسی طور قومی یونیورسٹیوں کے ہم پلہ کی سطح پر آسکے ۔ جموںخطے کے باقی ماندہ اضلاع میں کرشی وگیان کیندروں کے لئے اراضی الاٹ کرنا اور دیگر متعلقہ معاملات شامل تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ترقی یوٹی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ یوٹی حکومت نے حال ہی میں انقلابی نوعیت کے اِقدامات اُٹھائے ہیں ۔ جموںوکشمیر زراعت اوراس سے منسلک شعبوں کو خاطر خواہ فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے ارکان کو مطلع کیا کہ ڈویژنل کمشنر کو پہلے ہی باقی ماندہ اضلاع میں کرشی وگیان کیندروں کے لئے اراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی اور آنے والے دنوں میں یہ عمل مکمل ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو بغور سنا اورانہیں یقین دِلایا کہ ان کی تمام جائز مانگوں اور مسائل پر بغور جائزہ لیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا