اعانت کار گرفتار ،قابل اعتراض مواد ضبط
سرینگر؍؍اونتی پورہ پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ کارروائی میں چند ہارہ علاقے میں ایک مکان میں تعمیر کیا گیا کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ اس کارروائی میںقابل اعتراض مواد کو ضبط کیا گیا ہے جبکہ جنگجوئوں کے ایک آعانت کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے چند ہارہ علاقے میں ایک مخصوص مکان کے اندر جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی ہے۔اس دوران پولیس فوج کے50RRاور110سی آر پی ایف نے نے علاقے کو محاصرہ میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائیوں کا آغاز کیا ہے ۔پولیس نے بتایا دوران تلاشی کارروائیاں انہوں ایک رہاشی مکان میں جنگجوئوں کی ایک کیمن گاہ کا پتہ لگایا جو مکان کے ساتھ ہی ایک گائوں خانے میں تعمیر کیا گیا تھا ۔پولیس نے مزید بتایا کہ ہائیڈ اوٹ تک پہنچنے کے لئے ایک 6فٹ ٹنل کو تعمیر کی گئی تھی ۔پولیس نے بتایا کمین گاہ کی تلاشی کے دوران یہاںسے اے کے سنتالیس کے26رونڈکے علاوہ قابل اعتراض مواد ضبط کیا گیا ہے ۔جبکہ اس حوالے سے پولیس نے ایک جنگجواعانت کار عادل احمد شاہ ولدمحمد آزاد شاہ ساکن شند ہارہ کو گرفتارکرلیا ہے پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس زیر نمبر04/2021درج کیا گیا ہے ۔