نظم

0
0

 

روحی گل
چرارشریف،کشمیر
کچھ اس طرح سے میرا شہر
شہروگاؤںمیں مشہور ہے!
خاندان کی کئی پشتوں کا
اس مقام سے عقیدت اور تعلق ہے
مشہور اس اعتبار سے ہے
کہ پناہ گاہِ علمدارِؒ ملکِ کشمیر ہے

کچھ اس طرح سے میرا شہر
شہروگاؤں میں مشہور ہے

میزبانی میں میرے لوگ
درویشی روایات پالتے ہیں
اس طرح کا عقیدہ ہے
کہ عرضیوں کی دستخط ہوتی ہے نند ریشی کے دربار میں
کچھ اس طرح سے میرا شہر
شہروگاؤں میں مشہور ہے

درودواذکار کی مجلسیں
جب جمتی ہیں علمدار ؒکے دربار میں
جھولیاں ان کی بھی بھر جاتی ہیں
جوبے غرض و مقاصد کے
شامل ہوتے ہے دربارِ علمدا رمیں

کچھ اس طرح سے میرا شہر
شہروگاؤں میں مشہور ہے

آس پاس کے ماحول سے
آج وہ رونق ہوگئی ختم ہے
کیونکہ حرص و لالچ کا بازار گرم ہے
ہوتی اب قدر اسی کی ہے
کہ جو بھر دے دربان کی جھولی رقم سے
کچھ اس طرح سے میرا شہر
شہرو گاؤں میں مشہور ہے

علمدارؒ کی چوکھٹ پہ
آتے ہیں سب شوق والے
دروازے نہ بند کردو
کہ عقیدت مندوں کا ہے واسطہ دربار علمدارؒ سے

کچھ اس طرح سے میرا شہر
شہروگاؤں میں مشہور ہے

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا