وادی بھرمیںمعمولاتِ زندگی ایک بارپھر متاثر
سڑکوں پر پھسلن،گاڑیوں کی آمدورفت اورعوامی نقل وحمل مسدود،سری نگر سے پروازوں کی آواجاہی متاثر
جے کے این ایس
سرینگر؍؍محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین بر عکس وادی کشمیر میں سنیچر کی صبح تازہ برف باری ہوئی ،جو کچھ گھنٹوں تک جاری رہی ۔غیرمتوقع برف باری سے پوری وادی میں معمولات زندگی ایک بار پھر متاثر ہو کر رہ گئے۔تازہ برف باری اورحالیہ برف کے جم جانے سے شہرسری نگر اورشمال وجنوب قصبہ جات میں گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑا جبکہ سری نگرکو مختلف اضلاع سے ملانے والی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی آواجاہی بُری طرح سے متاثر ہوئی ۔اس دوران سری نگرجموں شاہراہ پر درماندہ پڑی مال بردارگاڑیوں اورایندھن سے لدے ٹینکروں کی کشمیرکی جانب آمد کاسلسلہ جاری رہا تاہم سری نگر ہوائی اڈے کے رن وے پربرف موجودہونے نیز کم روشنی ہونے کے باعث سنیچر کودوپہرتک پروازوں کی آواجاہی معطل رہی اورصبح کے وقت سری نگرہوائی اڈے سے روانہ ہونے والی کئی پروازوں کوملتوی اورمنسوخ کیاگیا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے کہاکہ برف وباراں کاتازہ سلسلہ اگلے24گھنٹوں تک جاری رہنے کاامکان ہے تاہم اسکے بعد اگلے2روز کے دوران موسم خشک رہے گا۔وادی میں تازہ برف باری کے پیش نظر جہاں سری نگر ہوائی اڈے پر پروازوں کا سلسلہ ایک بار پھر متاثر ہوا وہیں سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہو کر رہ گیا۔جے کے این ایس کے مطابق سنیچرکوعلی الصبح سے ہی شہرسری نگرسمیت وادی بھر میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں دیکھتے ہی دیکھتے سرینگر میں 4 سے 6 انچ تازہ برف جمع ہوگئی۔ وادی کے دیگر اضلاع سے بھی درمیانہ درجے کی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے روزصبح 10 بجے تک گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم و بیش 6 انچ تازہ برف جمع ہوئی تھی۔اُدھر سیاحتی مقام پہلگام،کوکرناگ ،گلمرگ اورکپوارہ میں کوئی برف باری نہیں ہوئی تاہم قاضی گنڈ اوراسکے نواحی علاقوں میں 6تا10انچ تک تازہ برف باری ہوئی ۔غیرمتوقع برف باری سے پوری وادی میں معمولات زندگی ایک بار پھر متاثر ہو کر رہ گئے۔تازہ برف باری اورحالیہ برف کے جم جانے سے شہرسری نگر اورشمال وجنوب قصبہ جات میں گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑا جبکہ سری نگرکو مختلف اضلاع سے ملانے والی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی آواجاہی بُری طرح سے متاثر ہوئی ۔سری نگرشہرکی سڑکوں،لنک روڑس اورگلی کوچوں میں برف جم جانے اورکہرے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑا جبکہ صبح کے وقت کم قلیل تعدادمیں ہی گاڑیاں سڑکوںپرنظرآئیں ۔کہرے اوربرف جم جانے سے سڑکوں اورگلی کوچوں میں کافی زیادہ پھسلن تھی اوراس وجہ سے ڈرائیوروں کوگاڑیاں دوڑانے میں سخت دشواریوںکاسامنا کرناپرا۔گاڑیوں کی کم آمدورفت اورعوامی نقل وحمل مسدودرہنے کی وجہ سے بازاروں میں کوئی چہل پہل یاگہماگہمی نظرنہیں آئی ۔اس دوران سری نگرجموں شاہراہ پر درماندہ پڑی مال بردارگاڑیوں اورایندھن سے لدے ٹینکروں کی کشمیرکی جانب آمد کاسلسلہ جاری رہا۔اُدھر موسم کی خرابی کے باعث سرینگر سے اْڑان بھرنے والی کئی پروازوں کو سری نگر ہوائی اڈے کے رن وے پربرف موجودہونے نیز کم روشنی ہونے کے باعث سنیچر کودوپہرتک منسوخ کیاگیا۔حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اْرانوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ قابل ذکر ہے کہ سرینگر ہوائی اڈے پر6جنوری کو اْڑانوں کا سلسلہ4 روزہ تعطل کے بعد شروع ہوا تھا کیونکہ وادی بھر میںحالیہ بھاری برفباری کے نتیجے میں معمولات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔