شوپیاں میں ایک گھر کے چار افراد روم ہیٹر دیر تک چالو رکھنے سے بے ہوش

0
0

ہسپتال منتقل ،حالت مستحکم ،سردی سے بچنے کے جتن میں احتیاط برتنے کی ضرورت
یواین آئی

سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے نسی پور کیگام میں ہفتے کی صبح اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک ہی کنبے کے چار افراد کو اپنے ہی گھر میں بے ہوش پایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے نسی پورہ کیگام میں ہفتے کی صبح جاوید احمد ٹھوکر اس کی اہلیہ اور ان کے دو بچوں کو اپنے ہی مکان میں بے ہوش پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے چاروں اہلخانہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ہوش میں آگئے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب ہفتے کی صبح یہ خبر عام ہوئی تو گاؤں میں سراسیمگی پھیل گئی اور لوگ ان کے گھر کی طرف دوڑنے لگے۔انہوں نے بتایا کہ غالباً اہلخانہ نے گرمی کے لئے روم ہیٹر رات بھر چالو رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا