گنگیال میں ڈرائیوروں کا احتجاج

0
0

ٹاٹا کمپنی کے میکانکوں پر ہراساں کرنے کا الزام
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں کے گنگیال علاقہ میں ٹاٹاموٹرز ورکشاپ میں ہفتہ کے روز ڈرائیوروں نے احتجاج کیا اور کمپنی کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کر رہے ڈرائیوروں کا کہنا تھاکہ انہیں ورکشاپ میں گاڑیوں کو لائے ہوئے بیس بیس دن ہوگئے ہیں لیکن کمپنی والے آج کل آج کل کر کے ٹال مٹول کر رہے ہیں، جس وجہ سے اُن کا بھاری نقصان ہورہاہے۔احتجاج کرنے والوں میں راجوری ،پونچھ اور کشتواڑ ڈوڈہ کے ڈرائیورز تھے، جنہوں نے کہاکہ میکانیک اور یہاں ٹاٹا کمپنی کے ملازمین بدتمیزی کے ساتھ پیش آتے ہیں ۔احتجاج میں شامل پونچھ سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور اشفاق احمد نے بتایاکہ 10روز سے گاڑی ورکشاپ پر لگائی ہے، جس کی مرمت کروانی تھی، پہلے کمپنی والوں نے فون کر کے کہاکہ گاڑی لے آؤ ،یہاں پر اب ٹال مٹول کی جارہی ہے۔ وہ سخت پریشان ہیں، شدت کی اس ٹھنڈ میں روزانہ کرائے پر کمرہ لیکر رہنا پڑتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہفتہ کی صبح انہوں نے کمپنی والوں سے کہاکہ گاڑی ٹھیک کریں، تو آگے سے وہ بدتمیزی پر اُتر آئے اور گالی گلوچ شروع کر دی۔ اور یہ دھمکی بھی دی کہ گاڑی کو یہی پٹرول ڈال کر جلا دیں گے۔ دیگر ڈرائیوروں نے بتایاکہ تلخ کلامی کے دوران ڈرائیور محمد اشفاق کو ٹاٹا کمپنی کے ایک ملازم نے دھکے بھی مارے۔ڈرائیوروں نے ٹاٹا کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران سے گذارش کی ہے کہ اِن ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ڈرائیوروں کو ہراساں کرنا بند کیاجائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا