’پاکستان میں انسانیت کے قاتلوں کوکھلی چھوٹ‘

0
0

ہزارہ کان کارکنوں کے قتل ِ عام کیخلاف جموں میں شیعہ فیڈریشن کااحتجاج
لازوال ڈیسک

جموں؍؍پڑوسی ملک پاکستان میں کوئٹہ کے شہر مچھ میں ہزارہ برادری کے 11افراد کو دہشت گردوں نے بہ رحمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔اس سلسلہ میں جموں کی امام رضا مسجد بٹھنڈی کے احاطے میں شیعہ فیڈریشن نے پاکستان مخالف زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی کئی بار ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں لیکن کیا مجال کہ حکومت پاکستان ظالموں کے خلاف کوئی کاروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح سے سرعام انسانیت کا قتل نا قابل برداشت ہے،اور ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔اس دوران شیعہ فیڈریشن کے صدر الحاج عاشق حسین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔اور جو حکمران اپنے ملک کی عوام کو تحفظ فراہم نہ کر پائے وہ دوسرے ملک کی عوام کو تحفظ کیا دے گی۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ قائد اعظم علی محمد جناح نے پاکستان کی بنیاد ظلم و ستم پر نہیں رکھی تھی ،انہوں نے عوام کو امن و محبت کا پیغام دیا تھا لیکن آج پاکستان کے حکمران عوام کو انصاف دلانے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ظلم کو روکا جائے اور ہزارہ برادری کے لوگوں کو انصاف دلایا جائے۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک ہندوستان میں بھی اس قسم کے واقعات پیش آتے ہیں ،اور خاص کر وادی کشمیر میں نے گناہ لوگوں کی جانیں جاتی ہیں ،جسکی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور شیعہ فیڈریشن ہر ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا