زرعی قوانین واپس لینے کا سوال ہی نہیں اٹھتا: نریندر تومر

0
0

نیت صاف نہیں ہے جن کی، تاریخ پہ تاریخ دینا اسٹریٹجی ہے ان کی… راہل گاندھی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ایک طرف جہاں کسان زرعی قوانین واپس لینے سے کم پر ماننے کو تیار نہیں ہیں، وہیں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے بھی دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ زرعی قوانین کی واپسی کا کوئی سوال نہیں۔ خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس کے مطابق نریندر تومر کا کہنا ہے کہ ’’حکومت امید کرتی ہے کہ 15 جنوری کو یونین لیڈرس کوئی متبادل لے کر بات چیت کرنے آئیں گے، قانون واپس لینے کا کوئی سوال نہیں اٹھتا ہے۔‘‘دوسری جانب کسان اور حکومت کے درمیان پھر میٹنگ بے نتیجہ ختم ہونے اور کسانوں کو پھر سے میٹنگ کے لیے ایک نئی تاریخ دینے پر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’نیت صاف نہیں ہے جن کی، تاریخ پہ تاریخ دینا اسٹریٹجی ہے ان کی!‘‘ایک بار پھر مرکزی وزراء اور کسان لیڈروں کے درمیان ہوئی میٹنگ بے نتیجہ ختم ہونے پر کانگریس نے مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’مودی حکومت ہندوستان کی تاریخ میں سب سے غیر انسانی، اناپرست اور بے درد ثابت ہوئی ہے۔ اسے نہ ٹھنڈ میں روزانہ دم توڑتے کسان نظر آ رہے ہیں اور نہ ہی ٹھپ ہوتی معیشت۔‘‘ ساتھ ہی سرجے والا نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’کسانوں کے ساتھ بیٹھک-بیٹھک کھیل کر وہ (مودی حکومت) اَن داتا کو تھکانے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن کسان نہ تھکے گا، نہ جھکے گا، نہ رکے گا۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا