120پولیو بوتھ بنائے گے ہیں،بھمبر گلی ،سنگالہ چوک اور بس سٹینڈ مینڈھر پہ ایمرجنسی بوتھ بھی قائم
احسان انقلابی
مینڈھر//سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں پلس پولیو کے سلسلہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساحل جنڈیا ل نے کی ۔اس دوران میٹنگ میں محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے کئی آفیسران اور ملازمین نے شرکت کی ۔وہیںموقعہ پر بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے میٹنگ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن مینڈھر کے اندر کل 171321آبادی ہے جبکہ 0سے پانچ سال کے بیچ تقریباً23985بچے آتے ہیں جبکہ 18005گھر ہیں جن کیلئے ہم نے ایک سو بیس پولیو بوتھ بنائے ہو ئے ہیں اس دوران بھمبر گلی ،سنگالہ چوک اور بس سٹینڈ مینڈھر پہ ایمرجنسی بوتھ بھی بنائے ہوئے ہیں انکا کہنا تھا کہ پلس پولیو کیلئے 480ہیلتھ ورکر ،آشا ورکر اور آنگن واڑی ورکر تعینات کی ہوئی ہیں جبکہ ان تمام ملازمین پر 24سپروائزر بھی لگائے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دو موبائل ٹیمیں بھی رکھی ہیں تاکہ علاقہ کے اندر چکر لگاکر تمام پولنگ بوتھ چیک کئے جائیں انکا کہنا تھا کہ پولیو بوتھ کا پہلا مرحلہ 17-01-2021کو شروع ہوگا اور اگلے تین دن تک جاری رہے گا یہ تمام ملازمین اگلے دو دن ہر گھر تک جائیں گے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو بوندوں کے بغیر نہ رہے آخر میں تمام آئے ہوئے تحصیل آفیسران کا بی ایم او مینڈھر نے شکریہ ادا کیا ۔