ایس ایچ او پولیس تھانہ لاٹی نے دکھائی ذاتی دلچسپی،بچے کو جموں منتقل کرنے کیلئے گاڑی کا بھی انتظام کیا
نریندرسنگھ ٹھاکر
ادھمپور؍؍پولیس تھانہ لاٹی اور سی آر پی ایف نے ایک معصوم کی ایمرجنسی صورتحال میں علاج و معالجے کیلئے مدد کر کے عوام سے داد حاصل کی ۔ واضح رہے چرن داس ولد دیش راج ساکنہ چاپر تحصیل لاٹی نے پولیس تھانہ لاٹی میں شکائت درج کروائی کہ وہ ایک مزدور پیشہ آدمی ہے اور اس کا بچہ سنجو کمار عمر پانچ ماہ چھاتی کی بیماری میںمبتلا ہے جو ایک نجی کلنک میں داخل تھا جسے ڈاکٹروں نے مزید علاج کیلئے جموںمنتقل کیاہے ۔وہیں ڈاکٹروں کی جانب سے بچے کو منتقل کئے جانے پر مذکورہ شخص نے بچے کو جمو ں لیجانے کے بجائے گھر واپس لاٹی کا رخ کیا کیونکہ مالی حالات کمزور تھے ۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او پولیس تھانہ لاٹی نے دریا دلی دکھاتے ہوئے ذاتی مدد بھی کی اور سی آر پی ایف کی 187بٹالین کی بی کمپنی سے بھی مدد لی جہاں مذکورہ شخص کو پچیس ہزار روپئے بطور مدد دئے گئے ۔وہیں ایس ایچ او موصوف نے ایک نجی گاڑی کا انتظام کر کے بچے کو جموں منتقل کروایا۔