پرتاپ گڑھ,// اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے مکندرو گنج پولیس چوکی کے نزدیک شہر کے صرافہ مارکٹ شیام بہاری گلی میں جمعرات کی صبح تقریباً دس بجے مسلح بدمعاش صرافہ تاجر کی دوکان میں گھس کر لاکھوں روپیہ کے سونے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
ایس ایچ او وپن کمار سنگھ نے لوٹ کے وقوعہ کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیام بہاری گلی صرافہ مارکٹ میں سریش سونی کی شیوا جوئیلرس کے نام سے دوکان واقع ہے ،جہاں آج صبح تقریبا ًدس بجے بغیر نمبر کی دو بائک سے پہونچے بدمعاش طمنچے کی نوک پر دوکان میں گھس کر تقریباً 80 لاکھ روپیہ قیمت کے ڈیڑھ کلو سونے کے زیورات و پانچ ہزار روپیہ نقد لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
پولیس نے موقع واردات پر پہونچ کر سی سی ٹی وی کیمرے کا جائزہ لیا۔