منڈی میں منعقد سلسلہ وار عوامی دربار

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے مسائل کے حل کرنے کی دلائی یقین دہانی
ریاض ملک

منڈی؍؍منڈی میں منعقد سلسلہ وار عوامی دربار جسکی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے کی، میں جہاں منڈی کے دیگر علاقوں کے مسائل پر گفت وشنید ہوئی وہیں پر سرپنچ منڈی مبشر حسین بانڈے نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی توجہ ایک بار پھر انہیں ضروری معاملات کی طرف دلائی جن کو حل کیا جانا منڈی عوام کیلئے نہایت ہی اہم ہے۔سرپنچ موصوف نے کہا کہ منڈی کی جموں وکشمیر بنک برانچ میں حد سے زیادہ صارفین کا ہجوم عوام کے لیے دردسر بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کئی بار گذارش کی گئی کہ منڈی بازار میں بنک کی ایک اضافی برانچ اور دو ایٹی ایم نصب کیے جائیں لیکن ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا لہٰذا اولین ترجیحات میں اس پر عملدرآمد کروایا جائے۔ انہوں نے گزارش کی کہ محلہ پٹھاناں بائلہ میں بجلی ٹرانسفارمر جس کے لیے بیک ٹو ویلج پروگرام میں آٹھ لاکھ کی رقم منڈی پنچایت سے دی گئی ہے جلد از جلد نصب کروایا جائے۔ منڈی ہسپتال میں فئیر پرائز شاپ ، منڈی محلہ کے عقب میں پہاڑ کی پلانٹیشن، اور جامع مسجد شریف منڈی کے قریب پل کی تعمیر کا کام بھی جلد از جلد شروع کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل پہلے طرز پر ایک سو دس روپے فی کنبہ کے حساب سے لیا جائے۔ پنچایت اور ڈی ڈی سی الیکشن شفاف طریقے سے کرایا جانے اور محمد طیب خان کو نائب تحصیل دار منڈی متعین کیے جانے پر سرپنچ موصوف نے ضلع ترقیاتی کمشنر اور انکے تمام عملے کو مبارکباد دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا