حکومت مہم جو سیاحت کیلئے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دے رہی ہے :فاروق خان

0
0

بسوہلی کی خوبصورت سرزمین میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے کافی کچھ موجود ہے
لازوال ڈیسک

کٹھوعہ؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ جموں کشمیر میں دیگر علاقوں کی سیاحتی صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے مہم جو سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ۔ مشیر نے ان خیالات کا اظہار آج بسوہلی کے کے دورے کے دوران کیا جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی پروجیکٹوں بشمول کثیر المقصد کھیل میدان ، آبی کھیلوں کیلئے کمپلیکس شامل ہیں ۔ انہوں نے ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی نمائیندگان کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا ۔ واٹر سپورٹس سنٹر کمپلیکس ، جو رنجیت ساگر ڈیم کے کنارے پر تین کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے ،کیلئے مجوزہ جگہ کا معائینہ کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو علاقے میں سیاحوں کیلئے جدید ترین سہولیات قائم کرنے کیلئے کہا ۔ سیکرٹری سیاحت ، امور نوجوان و کھیل کود نے مشیر کو جانکاری دی کہ 21 کنال دس مرلہ اراضی پر پارکیں ، پکڈنڈیاں ، کشتیوں کیلئے شیڈ وغیرہ قائم کئے جائیں گے ۔ بسوہلی کو سیاحت کیلئے موضوع مقام قرار دیتے ہوئے مشیر نے کہا کہ جہاں کی خوبصورت سرزمین میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے کافی کچھ موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واٹر سپورٹس اور ٹریکنگ سہولیات کے قیام سے بسوہلی مہم جو سیاحت کا ایک اہم مرکز بنے گا ۔ مشیر نے کہا کہ بسوہلی میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو مشہور اٹل سیتو پُل دیکھنے آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ریاستوں کے سیاحوں کو بسوہلی کی سیاحت کی جانب راغب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی کیونکہ بسوہلی کی سرحدیں ہماچل اور پنجاب ریاستوں سے ملتی ہیں ۔ انہوں نے محکمہ سیاحت کے حکام کو بسوہلی میلے کا انعقاد کرنے کیلئے کہا تا کہ بسوہلی مصوری اور بسوہلی پشمینہ کام کو اجاگر کیا جا سکے ۔ مشیر نے محکمہ مال کے حکام کو رنجیت ساگر ڈیم کے کنارے پر واچ ٹاوروں کیلئے اراضی کی نشاندہپی کرنے کی ہدایت دی ۔ اس سے قبل مشیر نے کثیر المقصد کھیل میدان پر جاری کام کا جائیزہ لیا جو پلاہی میں 153 کنال اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ بعد میں مشیر نے منتخبہ ڈی ڈی سی رُکن مان سنگھ اور بی ڈی سی چئیر مین سشما دیوی سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے مشیر کو مقامی لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور لوگوں کی جانب سے اجاگر کی گئی مانگوں کو ترجیح بنیاد پر پورا کرنے کیلئے کہا ۔ منتخبہ پنچائتی راج اداروں کے نمائندوں نے پشمینہ کی جی آئی ٹیگنگ اور بسوہلی پینٹنگ میوزیم کے قیام کی مانگ پیش کی ۔ مشیر نے انہیں یقین دلایا کہ مقامی پشمینہ کی جی آئی ٹیگنگ کا معاملہ محکمہ ہینڈ لوم کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور بسوہلی پینٹنگ کی نمائش بڑے پیمانے پر کی جائے گی ۔ ڈی جی یوتھ سروسز ، امور نوجوان و کھیل کود، ڈی سی کٹھوعہ و دیگر افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا