چھ جنوری سے موسم میں بہتری کے امکانات سات جنوری کو سورج نکل آ ئیگا

0
0

لوگ گھروں سے باہر آ ئے رہائشی مکانوں کی کھڑکیاں دروازے کھول کر تازہ ہوا داخل ہونے دے /صنم لوٹس
اے پی آئی
سرینگر؍؍6جنوری سے بعد از دوپہر موسم میں بہتری آنے اور سات جنوری کو سورج نکلنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کہاکہ لوگوں کوچاہئے کہ وہ اپنے رہائشی مکانوں کے دروازے اور کھڑکیاں کھول دے تاکہ تازہ ہوا اند رداخل ہوسکے جس سے دم گھٹنے اور کاربن ڈاکسائیڈ باہر نکلنے کے امکانات پیدا ہونگے ۔اے پی آ ئی کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر صنم لوٹس نے چھ جنوری سے موسم میں بہتری کے امکانات ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ اب برفباری نہیں ہوگی تاہم مطلع اَبر آلود رہے گا سات جنوری کو سورج نکل آنے کے امکانات ہے ۔انہوںنے کہاکہ صوبہ جموں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے امکانات موجود ہے ۔انہوںنے مزیدکہا کہ آنے والے چنددنوں کے دوران موسم خشک رہے گا تاہم بعد میں پہاڑی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کے امکانات موجود ہے ۔انہوںنے لوگوں پرزور دیا کہ وہ گھروں سے باہرا ٓئے اور رہائشی مکانوں کی کھڑکیاں دروازے کھول دے تاکہ تازہ ہوا اندر آ سکے جس سے لوگوں کوراحت ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ کھڑکیاں اور دروازے بند کرنے سے دم گھٹنے کے امکانات موجود ہے اور لوگوں کوچا ہئے کہ وہ رہائشی مکانوں میں تازہ ہوا داخل ہونے دے جوان کے صحت کیلئے انتہائی لازمی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا