بانڈی بالا اوڑی بارہمولہ میں 22سالہ دوشیزہ حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل

0
0

نوجوانوں کے حرکت قلب بند ہوکرزندگیوں سے ہاتھ دھونے کاسلسلہ جاری لوگوں میں فکروتشویش
اے پی آئی

سرینگر؍؍وادی کشمیر میں 18سے 35سال تک نوجوانوں کاحرکت قلب بند ہونے کے بعد زندگیوں سے ہاتھ دھونے کاسلسلہ جاری بانڈی بالااوڑی میں 22سالہ دوشیزہ حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل ،ایک درجن کے قریب نوجوانوں کے حرکت قلب بند ہونے کے بعد زندگیوں سے ہاتھ دھوبیٹھنے سے جہاں لوگوں میں فکر وتشویش کی ہردوڑ گئی ہے وہی ماہرحفظان صحت بھی اس بات سے پریشان ہے کہ نوجوان طبقہ میں پرُاسرار بیماری پھوٹ پڑی ہے جس سے ان کی زندگیاں ضائع ہورہی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق بانڈی بالااوڑی میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب 22سالہ دوشیزہ نے سینے میں درد محسو س کیااگر چہ مزکورہ دوشیزہ کوفوری طور پر نزدیکی اسپتال لواحقین نے منتقل کیاتاہم ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مزکورہ دوشیزہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئی ہے ۔ادھرپچھلے دو ماہ سے وادی کشمیرکے مختلف علاقوں میں 18سے 35سال کے ایک درجن کے قریب نوجوان حرکت قلب بند ہونے کے بعد لقمہ اجل ہوئے جس سے لوگوں میں فکروتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ عوامی حلقوں کایہ مانناہے کہ 18سے 35سال تک کے نوجوانوں کوپرُاسرار بیماری نے اپنی لپیٹ میں لیناشروع کردیاہے ۔ماہرحفظان صحت بھی اس بات پرپریشانی محسوس کررہے ہے کہ اس عمرکے نوجوان دل کادورہ پڑنے سے لقمہ اجل ہورہے ہے اوراس صورت حال سے نمٹنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ۔ماہرحفظان صحت سے وابستہ افراد نے سینے میں درد محسوس کرنے والے نوجوانوں کومشورہ دیاکہ وہ فوری طور پر ماہرامراض قلب کے ڈاکٹروں کے ساتھ رابطہ قائم کرے تاکہ انکی زندگیوں کوکوئی خطرہ باقی نہ رہے ۔ماہرین کے مطابق جس کسی بھی نوجوان کوکبھی کبہار سینے میں درد محسوس ہوتا ہے وہ فوری طور پر ڈاکٹر کے ساتھ رابطہ قائم کرے تاکہ بروقت اس کا علاج ہوسکے ۔ماہرین نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ سینے میں درد محسوس ہونے کے بعد ٖغیرسنجیدگی کا مظاہراہ ناکرے بلکہ اپنے صحت کاخاص خیال رکھے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا