شہر ِ خاص کی عظمت ِ رفتہ کی بحالی کے وعدہ بند:منتظر محی الدین

0
0

اپنی پارٹی کی طرف سے خانیار سرینگر میں ورکروں کی میٹنگ کا اہتمام
لازوال ڈیسک
سرینگر//اپنی پارٹی ریاستی سیکریٹری منتظر محی الدین نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ وہ مکینوں کے لئے سازگار ماحول قائم کرکے شہر ِ خاص کی عظمت ِ رفتہ کو بحال کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے یہ بات ورکروں کی منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں حلقہ خانیار کے مختلف علاقہ جات سے ورکروں نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین نے کہاکہ ’’اپنی پارٹی قیادت شہر ِ خاص کی کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کرنے کی وعدہ بند ہے۔ ہم اس مقصد کی حصولی کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے تاکہ سبھی مکینوں خاص کر کاریگرطبقہ کو فائیدہ پہنچے جنہیں بدقسمتی سے آج تک نظر انداز کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی اِس وقت اِس پر کام کر رہی ہے کہ کاریگروں کے قرضہ جات معاف کروائے جائیں تاکہ اُس طبقہ کی مشکلات میں کمی واقع ہوجوبلاواسطہ یابلواسطہ طور پر دستکاری شعبہ سے منسلک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا’’اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے کاریگروں کے قرضہ جات معاف کرنے کا معاملہ لیفٹیننٹ گورنر سربراہی والی انتظامیہ اور مرکزی حکومت کی نوٹس میں لایا ہے اور اِس ضمن میں جلد اچھی خبر ملنے کی توقع ہے‘‘۔انہوں نے شہر ِ خاص کے لئے منصوبہ بند مکانات کی پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہاکہ ہرسال خاص کر موسم سرما میں، یہ خبریں سُننے کو ملتی ہیں کہ اولڈ سٹی میں آتشزدگی واردات میں مکانات خاکستر ہوگئے۔اِن میں زیادہ ترواقعات شہر خاص کے گنجان آبادی والے علاقوں میں پیش آتے ہیں کیونکہ شہر خاص کے شہریوں کے لئے مناسب ہاؤسنگ پالیسی نہیں اور پچھلی کئی دہائیوں سے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی کہ علاقہ میں بھیڑ بھاڑ کم کر کے یہاں پر بہتر شہری سہولیات فراہم کی جائیں۔ ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ نے بھی اِس موقع پر ورکروں سے خطاب کیا۔ انہوں نے خانیار میں مقامی شہریوں کے لئے انتھک کام کرنے اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے اُن کی کوششوں کو سراہا۔ شیخ نے کہاکہ ’’شہرِ خاص کی اپنی ایک تاریخ ہے، یہ صدیوں سے تجارت وکاروبار کا مرکز رہا ہے لیکن پچھلے کچھ عرصہ سے متعلق انتظامیہ کی لاپرواہی اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے شہر خاص کو ترقی میں وہ حصہ نہیں مل سکا، جس کا یہ مستحق ہے۔ کاریگر اور دستکار جن کا تعلق اِن علاقہ جات سے ہے ، پریشان حال ہیں جنہیں حکومت کی طرف سے امداد کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ہینڈی کرافٹ سیکٹر کی احیاء کی ضرورت ہے، اپنی پارٹی اِس کو دیکھے گی کہ وہ اِس تاریخی صنعت کی احیاء کے لئے سرکاری اسکیموں کی جامع عملی آوری ہو۔ انہوں نے نشہ کی بڑھتی وباء پربھی گہری تشویش ظاہر کی اور کہاکہ شہر ِ خاص کے نوجوانوں میں بہت زیادہ صلاحیت ہے لیکن بے روزگاری کی وجہ سے نشہ کی وباء نے نوجوان آبادی کے وسیع حصہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم سب کو مل کر اِس وباء کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے خاص کر حکومت کو چاہئے کہ ہماری نوجوان نسل کو روزگار فراہم کرنے کے لئے مخلصانہ اقدامات اُٹھائے جائیں‘‘میٹنگ سے پارٹی یوتھ لیڈران مظفر ریشی، خالد راٹھور، محسن ظفر شاہ، امتیاز راتھر، اعجاز راتھر اور عمران بھٹ نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں اجلاس کے منتظم اور حلقہ کے انچارج محمد یٰسین چوڑی سازی نے پارٹی ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر سرینگر اور دیگر سبھی ورکروں کا میٹنگ میں شمولیت کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایاکہ مستقبل میں بھی اِس نوعیت کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے تاکہ پارٹی قیادت اور ورکروں کے درمیان بہتر رشتہ قائم ہوسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا