شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں نے ضلع اکائی پونچھ تشکیل دی

0
0

فیڈریشن کا اہم مقصد امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہوگا
ریاض ملک

منڈی؍؍ شیعہ فیڈریشن ضلع پونچھ کے صدر الحاج جعفر حسین ونتو اور فیڈریشن کے صوبائی نائب صدرالحاج محمد بشیر میر نے شیعہ طبقہکے معزز افراد سے مشاورت کے بعد ضلع اکائی پونچھ تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ جموں صوبہ کی واحد تنظیم’ شیعہ فیڈریشن‘ صوبہ جموں ہے جو صوبہ جموں کے شیعہ مسلم طبقہ کی رہنمائی کر رہی ہے۔وہیںصدر فیڈریشن الحاج جعفر حسین ونتوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں فیڈریشن کا مقصد شیعہ مسلم طبقہ کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے ۔وہیں فیڈریشن کا اہم مشن تمام امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پے مجتمع کرنا اور اتحاد بین المسلمین کو مزید مضبوطی کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ دور حاضر میں مسلمانوں کو چاہیے کہ تمام مسلکی اختلافات کو بالائے تاک رکھ کر ہمیں اتحاد بین المسلمین کے بینر تلے اہل اسلام کو اکھٹا کرنے کی ضرورت ہے۔فیڈریشن کے صوبائی نائب صدر الحاج محمد بشیر میر نے کہا کہ شیعہ مسلم جہاں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں وہیں سرکار بھی اس طبقہ کو نظر انداز کر رہی ہے اور آج تک ہمیں ریزرویشن کوٹا اور سرکار کی جانب سے بہت سی مراعات سے دور رکھا گیا ہے اور ہمیشہ اس طبقہ سے سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے۔بشیر حسین میر نے ایل جی سے اپیل کی اور امید جتاتے ہوئے کہاکہ وہ شیعہ مسلم طبقہ کی طرف توجہ دینگے اور اس طبقہ کے مسائل حل کرنے میں اہم رول ادا کرینگے۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ شیعہ مسلم کی صوبائی سطح پر ایک ہی تنظیم ہے جسکا نام شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں ہے جس کے صوبائی صدر الحاج عاشق حسین خان ہیں۔میر نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ سرکار کو چاہیے کہ شیعہ طبقہ کے مسائل کیلئے فیڈریشن کو اعتماد میں لیں۔اس موقع پر صوبائی نائب صدر بشیر میر نے شیعہ فیڈریشن جموں اکائی ضلع اکائی پونچھ کا اعلان کرتے ہوے بتایا کہ شیعہ فیڈریشن ضلع پونچھ کے ضلع صدر الحاج جعفر حسین ونتو ہونگے سینئر نائب صدر اصغر علی میر،نائب صدر سید ذوالفقار علی نقوی ہونگے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا