نارلہ سانحہ:انتظامیہ کی غفلت کسی اورحادثے کی منتظر

0
0

بجلی تاریں ہنوززمین پہ آوارہ پڑی ہیں،ڈپٹی کمشنرمداخلت کریں:انجینئر وسیم کوہلی
لازوال ڈیسک

راجوری ؍؍محکمہ بجلی کی غفلت شعاری کے قصے تھمنے کااوررُکنے کانام نہیں لیتے ،صارفین کے گھروں کوروشن کرنے والایہ محکمہ کئی گھروں کے راغ بجھادیتاہے،ایساہی سانحہ حال ہی میں تحصیل خواص کے پنچائت حلقہ نارلہ کے 17 سالہ نوجوان مرتضیٰ علی کی بجلی کرنٹ لگنے سے ہوئی موت کی صورت میں پیش آیا۔نوجوان سیاستدان انجینئر وسیم کوہلی نے اس سانحے پرگہرے دْکھ کا اظہار کیا ہے۔اس سلسلے میں موصوف نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اور ایکس ای این محکمہ پی ڈی ڈی سے بھی بات کی جہاں متعلقہ انتظامیہ نے کاروائی کی یقین دہانی کروائی ۔وسیم نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہاکہ ان کے انتقال کی خبر سن کر کافی دکھ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا اور ابھی بھی تاریں زمین پڑی ہوئی ہیں جس سے کبھی بھی کوئی اور حادثہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے اور قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔انجینئر وسیم کوہلی نے کہاکہ سانحے کوکئی روز گزرنے کے باوجود تاریں زمین پر پڑی ہیں جن سے کوئی اورحادثہ پیش آسکتاہے، اُنہوں نے ڈپٹی کمشنرپرپھرسے زوردیاکہ وہ ذاتی مداخلت کرتے ہوئے محکمہ کوجوابدہ بنائیں تاکہ پھر سے کوئی ایساحادثہ پیش نہ آئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا