’زرعی قوانین میں مکمل بندوبست ‘

0
0

کوئی ’ماں کا لال‘ کسانوں سے ان کی زمین نہیں چھین سکتا:راج ناتھ سنگھ
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ہماچل پردیش سرکار کے تین سال پورے ہونے پر منعقدہ پروگرام میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کوئی بھی ماں کا لال کسانوں سے ان کی زمین نہیں چھین سکتا ہے۔ یہ مکمل بندوبست زرعی قوانین میں کیا گیا ہے۔ یہ غلط تشہیر کی گئی ہے کہ کسانوں کی زمین کنٹریکٹ فارمنگ کے توسط سے چھین لی جائے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ جب بھی ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات ہوئی ہیں ، ان کا اثر دیکھنے میں تھوڑا وقت لگا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے زرعی شعبہ میں اصلاحات کی شروعات کی ہے ، میں کسان بھائیوں سیاپیل کرتا ہوں کہ کم سے کم ڈیڑھ دو سال ان زرعی اصلاحات کے اثر کو دیکھ لیجئے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی زرعی اصلاحات سے ان لوگوں کے پیروں تلے زمین کھسک گئی ہے ، جو لوگ کسانوں کے نام پر اپنے مفادات حاصل کرتے تھے۔ ان کا دھندہ ختم ہوجائے گا ، اس لئے جان بوجھ کر ملک کے کچھ حصوں میں ایک غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے کہ ہماری سرکار ایم ایس پی کا بندوبست ختم کرنا چاہتی ہے۔راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ایم ایس پی ختم کرنے کا ارادہ اس حکومت کا نہ تو کبھی تھا اور نہ ہے اور نہ رہے گا۔ منڈی انتظام بھی قائم رہے گا۔ کوئی بھی ماں کا لال کسانوں سے ان کی زمین نہیں چھین سکتا۔ بتادیں کہ مرکزی حکومت اور کسانوں کے درمیان 29 تاریخ کو نئے زرعی قوانین کو لے کر ایک مرتبہ پھر بات چیت ہوگی۔ادھر بی جے پی لیڈر کیلاش چودھری کا کہنا ہے کہ 29 تاریخ کو اگر کسانوں کی نظر سے بات چیت ہوگی تو یقینی طور پر حل نکلے گا۔ سیاسی لوگ کسانوں کے کندھے پر بندوق رکھ کر نشانہ سادھنا چاہتے ہیں۔ کانگریس اور لیفٹ کے لوگ کسانوں کی پریشانی کا حل نہیں نکلنے دینا چاہتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا