وزیراعظم مودی اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کادرجہ بحال کریں

0
0

لوگ یونین ٹیراٹری درجہ دیئے جانے سے ناخوش،حکومت ہند عوامی اُمنگو ں کااحترام کرے:سیدالطاف بخاری
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے سیاسی وسعت کا مظاہرہ کرنے اور جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے قبل ریاست حاکمیت کی بحالی کے ذریعہ ضروری پیروی عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ضلع ترقیاتی کونسل ممبران، بطورآزاد اُمیدوار جیتنے والے حمایتوں اور صوبہ کشمیر سے پارٹی ٹکٹ پر لڑنے والے سبھی اُمیدواروں کی لال چوک سرینگر دفتر میں منعقدہ ایک عزت افزائی اور تبادلہ خیالی نشست سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی جنہوں نے زمینی سطح پر جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ڈی ڈی سی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ حکومت ہند کے لئے حالیہ انتخابات ایک سبب ہونا چاہئے تاکہ ریاست جمہوریہ کی ترقی پسند ، احترام اور سازگار انجمن کے لئے قابل عمل امکانات پر غور کریں اور ریاستی درجہ کی بحالی اور لوگوں کے اراضی اور نوکریوں پر جامع ڈومیسائل حقوق کو محفوظ رکھیں۔اپنی پارٹی صدر نے کہاکہ جموں وکشمیر کے سبھی خطوں اور ذیلی علاقوں میں لوگ یونین ٹیراٹری درجہ دیئے جانے سے ناخوشی ہیں اور وہ موجودہ انتظامیہ ڈھانچہ کے اندر خود کو مکمل طور بے اختیار سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا’’ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگوں کی بھاری شرکت اِس بات کی عکاسی ہے کہ عوام حقیقی معنوں میں ملک کی دیگر ریاستوں کے شہریوں کو دستیاب جمہوری ڈھانچہ کی خواہش رکھتے ہیں جہاں پر لوگ اپنے فیصلے خود کرنے کے مجاز ہوں‘‘۔بخاری نے کہاکہ حکومت ِ ہند کو لوگوں کا اعترام کرنا چاہئے ۔بخاری نے کہا کہ حکومت ہند کو جمہوری نظام کے لئے اُن کی لچک اور عزم کے زبردست مظاہرے کا احترام کرنا چاہئے اور جتنا جلد ممکن ہو ریاست جموں و کشمیر کی ریاستی درجہ کو بحال کیاجائے۔ انہوں نے مزید کہا’’گورنر رول یا کوئی بھی بیروکریسی نظام منتخبہ حکومت کا کسی بھی صورت میں متبادل نہیں ہوسکتا، جموں وکشمیر کے لوگ اِس وجہ سے متاثر ہیں کہ کوئی عوامی نمائندہ دستیاب نہیں جوکہ افسران کو اُن کے فرائض اور ذمہ داریوں کے تئیں جوابدہ بناسکے‘‘۔بخاری نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ترقیاتی سرگرمیاں پچھلے سال سے تعطل کا شکار ہیں اور موجودہ انتظامیہ کو چاہئے کہ عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے جس کا بدقسمتی سے جموں وکشمیر کی تنظیم نو کے بعد نام ونشان نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مضبوط جموں وکشمیر کے لئے متحرک جمہوری اور سیاسی نظام ناگزیر ہے اور منتخبہ جمہوری نظام کی عدم موجودگی میں خطہ کے اندر امن، ترقی اور خوشحالی کی خواہش بے کار ہے۔ اس تقریب سے پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، نائب صدر عثمان مجید، پارٹی جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، چیف کارڈی نیٹر عبدالمجید پڈر، پارٹی سنیئرلیڈر محمد دلاور میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، ریاستی سیکریٹری منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، صوبائی سیکریٹری جاوید احمد مرچال، نذیر احمد ڈیلگامی، عبدالرشید ہارون، ضلع صدر اننت ناگ عبدلرحیم راتھر، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر کپواڑہ راجہ منظور، پارٹی ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، کارڈی نیٹر جنوبی کشمیر شوکت غیور اور کارڈی نیٹر شمالی کشمیر فضل محمود بیگ نے بھی خطاب کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا